سیاہ بغلوں سفید کرنے کا طریقہ

  • 0
بغل

سیاہ بغلوں سفید کرنے کا طریقہ

سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے ہیں تاریک بغلوں. میڈیکل میں بھی اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بیشمار طریقے ہیں. جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ہر کسی کی صاف بغلیں ہوتی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ نامناسب خوراک اور خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بغلیں سیاہ اور روکھی ہونا شروع ہوجاتی ہیں. تاہم آپکا نامناسب رہن سہن اور خوراک کا نہ خیال کرنا وقت کے ساتھ ساتھ آپکی بغلوں کو سیاہ اور روکھا بناتا جاتا ہے.کچھ دوسرے عوامل جیسے کہ گھٹیا اور سستی کریمز سے بال صاف کرنا بھی آپکی جلد کو سیاہ بنا دیتا ہے. اسکے علاوہ پسینہ آنے کے بعد اسکو سہی صاف نہ کرنا بھی اس جلد کو سیاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. اگر آپ سستے اور غیر میعاری deodorant کا استمعال کرتے ہیں تو آپ اس غفلت کے خود ذمےدار ہیں .
یہاں اس بلاگ میں ہم کچھ ایسی تراکیب کے بارے میں ذکر کریں گے جو میعاری ہونے کے ساتھ ساتھ آپکے بجٹ میں بھی آتے ہیں. باورچی خانے کے چند چیزوں کو استمعال میں لاتے ہوئے آپ سیاہ بغلوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں. جتنا آپ قدرتی چیزوں کا استمعال کریں گے اتنا ہی فائدہ مند ہے کیوں کہ قدرتی چیزیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی .

آلو

آلو کے اندر صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے، یہ آپکی بغلوں کو بچوں کی بغلوں کی طرح صاف اور چمکدار بنا دے گا. آلو کو پیس کر اسکا جوس نکالیں اور اسے متاثرہ حصّے پر لگایئں 15 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں.

بیکنگ سوڈا

ایک دوسرا مرکب جوکہ صاف کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے وہ بیکنگ سوڈا ہے. تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں چند قطرے پانی کے شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اب اسے بغلوں میں لگایئں اور خشک ہونے کے لئے کچھ دیر چھوڑ دیں، پھر صاف پانی سے دھو لیں.

نارنجی کے چھلکے

جی ہاں، نارنجی کے چھلکوں میں بھی سیاہ جلد کو صاف کرنے کی خاصیت موجود ہوتی ہے. نراجی کے چھلکے لے کر انکو دھوپ میں خشک کر کے پیس لیں اور اسکا پاؤڈر بنا لیں. اب اس پاؤڈر میں چند قطرے دودھ اور گلاب کے عرق کے شامل کر کے ہموار پیسٹ بنا لیں اور اسے سیاہ حصّے پر لگایئں. اچھے نتائج کے لئے اس عمل کو ہر تین دن کے بعد دوہرایئں.

دہی کے ساتھ شہد

دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ; جلد کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو بھی صاف کرتا ہے. شہد میں بھی انٹی بیکٹیریل خصوصیت موجود ہوتی ہے جو آپکی روکھی جلد کو تروتازہ کر دیتا ہے اور داغ دھبے بھی دور کرتا ہے. لہٰذا شہد اور دہی کو ملا کر جو مرکب بنے اسے بغلوں میں لگانے سے بھی سیاہ جلد صاف ہوجاۓ گی.

سکرب کے ساتھ صفائی

اگر آپ روزانہ بغلوں کی صفائی نہیں کرتے پسینہ صاف نہیں کرتے تو بغلوں میں مردہ خلیات پیدا ہوسکتے ہیں. یہ سہی طریقہ ہے جب آپ مردہ خلیات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں. بغلوں کی صفائی مختلف طریقوں سے ہوسکتی ہے جیسا کے چینی سے جلد کو رگڑ کر انکو صاف کیا جا سکتا ہے. یہ عمل مردہ خلیات کو پیدا ہونے سے روکے گا اور آپکی جلد صاف رہے گی.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں