مردوں کے لئے بیوٹی ٹپس

  • 0
men's beauty

مردوں کے لئے بیوٹی ٹپس

عورتوں کی طرح ہر مرد بھی خوبصورت اور جوان دیکھنا چاہتا ہے. لیکن اس مقصد کے لئے آپکو اپنی خوبصورتی اور طرز زندگی کے لئےتھوڑی سی محنت اور توجہ کی ضرورت ہے. موسمی اثرات سے اپنی جلد کی حفاظت کے لئے, دہی اور شہد کا پیسٹ بنایئں. اسے اپنے چہرے پر لگایئں اور 15 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. یہ عمل ہفتے میں تین سے چار بار دوہرایئں.

اسکے علاوہ آپ بھیگے ہوئے بادام لیں اور انکو پیس لیں, اب دہی لیں اس میں یہ پسے ہوئے بادام اور ایک چٹکی ہلدی کی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں. یہ بہت موثر پیسٹ ہے اور آپکے چہرے سے مردہ خلیات کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے. اپنے چہرے اور گردن پر یہ پیسٹ لگا لیں اور 20 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. اس کے بعد پانی سے چہرہ دھو لیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں