آج کی تجاویز

مولی کے فوائد:

لالآپکو روزانہ اپنی سلاد کی پیالی میں مولی بھی شامل کرنی چاہیے. اس میں موجود 95% پانی کی مقدار بہت فائدہ رکھتی ہے . مولی کا روزانہ استعمال آپ کو یرقان , بواسیر , پیشاب کی خرابی, کینسر اور قبض سے بچاتا ہے . مولی کے ایک خاص مدت تک استمعال سے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے . یہ آپکے سانس لینے کے نظام کو بھی بہتر بناتی ہے .
مولی کے اندر موجود پانی کی مقدار آپکے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے .

 

صحت سے بھرپور کدو کے فوائد :

کدواپنی زندگی میں کدو کا روزمرہ استمعال کر کے مندرجہ ذیل بیماریوں سے نجات حاصل کریں :
یہ آپکی بینائی کو تیز کرتا ہے اور مضبوط بناتا ہے , وہ لوگ جو کمزور نظر رکھتے ہیں انکو چاہیے کے کدو کا استمعال زیادہ کریں کیوں کہ یہ نظر تیز کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے .
اسکے استمعال سے نیند پر سکون آتی ہے .
یہ زنک کی ایک اچھی مقدار فراہم کرتا ہے جو مردوں کی مردانگی اور جنسی صحت کے لئے اہم ہے .
کدو کے تمام اجزا وٹامنC سمیت , فائبر اور پوٹاشیم دل کی صحت کی حمایت کرنے میں مدد کرتے ہیں . پوٹاشیم کا زیادہ استمعال دل کے دورے اور گردوں کی پتھری سے محفوظ رکھتا ہے .

 

دن میں ایک سیب کھایئں ڈاکٹر سے نجات پایئں

سیبسیب کے بہت سے فوائد ہیں . سیب کا روزانہ کھانا آپکو مندرجہ ذیل خطرناک بیماریوں سے دور رکھتا ہے .
چھاتی کے کینسر سے
• ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے
• دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے
• موٹاپا
• ڈیمنشیا ( ذہنی تناؤ) کو روکتا ہے
• کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
آپکے وزن کو کنٹرول کرتا ہے

 

 

کھاؤبد ہضمی کو کم کرنے کی تجاویز:

بدہضمی ایک سنگین بیماری ہے جس کا سامنا آج کل ہر ایک کو ہے . اس سے بچنے کے لئے آپکو مصالے دار کھانوں سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ انکے استمعال سے معدے میں جلن ہوتی ہے . بہت جلدی جلدی میں کھایئں . اپنے کھانے میں سلاد کا پیالہ لازماً شامل کریں .

سگریٹ نوشی اور شراب پینے سے پرہیز کریں . رات دیر تک کھانے سے گریز کریں اور کھانے کے فوراً بعد آرام نہ کریں . کم از کم 30 منٹ ہر کھانے کے بعد چلنا چاہیے. کھانا کھانے سے پہلے پانی پیئیں. کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی مت پیئیں. یہ آپکے معدے میں گیس پیدا کرے گا .

جلد ٹپ

صحت مند جلد کس طرح حاصل کی جاۓ :

دنیا میں ہر شخص صحت مند اور تازگی والی جلد چاہتا ہے , لیکن جلد کو اضافی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے . جب باہر دھوپ میں جایئں تو اپنے چہرے اور ہاتھوں پر سن سکرین لگیں , حفاظتی کپڑے اور عینک پہنیں .

سیگرٹ نوشی سے بچیں کیوں کہ یہ آپکی جلد کو بے جان اور روکھا بناتی ہے، اسکے علاوہ وقت سے پہلے جھریاں بھی پڑ سکتی ہیں . صحت مند ڈائٹ پلان اپنایئں . زیادہ پانی پیئیں. اپنی جلد کے ساتھ نرمی سے پیش آیئں , سخت صابن کے استمعال سے بچیں اور اپنی جلد پر آرام سے شیو کریں . اسکے علاوہ روزانہ اپنی جلد کو موسچرائز کریں .

پانی پیو

ٹاکسن باہر نکالنے کے لئے پانی پیئیں:

اگر آپ زیادہ مقدار میں چکنائی اور مصالے سے بھرپور کھانا کھاتے ہیں تو آپکو اس موٹاپے کو جسم سے کم کرنے کی بھی ضرورت ہے . اس مقصد کے لئے آپکو پانی کا زیادہ استمعال کرنا چاہیے سوفٹ ڈرنکس کے اوپر پانی کو ترجیح دینی چاہیے.. پانی آپ کی جلد کو صحت مند اور تازہ رکھتا ہے.

پانی کے 8 گلاس ایک دن میں تقریبا جلا سکتی ہیں 100 کیلوری. پانی پسینے اور پیشاب کے ذریے سے اضافی ٹاکسن کو جسم سے خارج کر دیتا ہے .

 

excersize

وزن کم کرنے کے لئے روزانہ ورزش کریں :

آپکو روزانہ چلنا پھرنا چاہیے. کم از کم 30 منٹ چربی کو جلانے کے لئے. صبح کی سیر شام کو ٹہلنے کے مقابلے میں بہتر ہے. سیڑھی چڑھنا اور رسی کودنا وزن کم کرنے کے لئے آسان طریقے ہیں .

رسی کودنے سے 10 منٹ میں کیلوریز ختم ہوتی ہیں , سیڑھی چڑھنے سے بھی 0.17 کیلوریز ختم ہوتی ہیں 21 قدم سیڑھی کے چڑھنے سے 3.57 کیلوریز کم ہوگی 21 قدم .

مثبت سوچ:مثبت سوچنا

لوگ جو مثبت سوچ رکھتے ہیں ایک صحت مند زندگی گزارتے ہیں . آپکو گزارنے چاہیے 20 منٹ ایک دن میں اپنے دماغ کو سکون دینے کے لئے . آپ گزاریں 5 منٹ اکیلے میں اور گہری سانس اندر کی جانب لیں اور پھر باہر کی جانب نکالیں، اس عمل کو ٥ منٹ تک دوہرایئں . یہ آپکے دماغ کو سکون دے گا .

آپکے ارد گرد ہونے والی ہر سرگرمی اور بات کو مثبت انداز سے لیں . مثبت سوچنے سے آپ خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جیسے کہ دل کی بیماری , فالج, ڈپریشن اور کینسر.