میک اپ کو صاف کرنے کے لئے تجاویز

  • 0
میک اپ کو صاف کرنا

میک اپ کو صاف کرنے کے لئے تجاویز

میک اپ ہر خواتین کی ضرورت بن چکا ہے. تمام خواتین اور لڑکیاں جب بھی باہر آفس یا کسی پارٹی پر جاتی ہیں تو لازمی میک اپ کر کے جاتی ہیں. بہت سے خواتین واٹر پروف میک اپ استعمال کرتی ہیں جبکہ دیگر سادہ میک اپ کا استعمال کرتی ہیں. دن کے اختتام پر, صحت مند جلد کے لئے میک اپ اتار کر سونا نہایت ضروری ہے. اگر آپ میک اپ کئے ہوئے ہی سو جاتے ہیں تو, یہ آپکی جلد کے مساموں کو بند کر دیتا ہے اور جس وجہ سے کیل مہاسے پیدا ہوتے ہیں. یہاں میں آپ کو میک اپ صاف کرنے کی تجاویز بتا رہی ہوں جس جو استعمال کر کے بآسانی میک اپ صاف کیا جا سکتا ہے. سب سے پہلے آپکو چہرے کی بیس صاف کرنے کی ضرورت ہے. ہتھیلی پر تھوڑی سی کریم یا لوشن لیں اور اس سے اپنے چہرے پر اچھی طرح اس سے مساج کریں.

کلینزر اچھی طرح سے آپکے چہرے سے میک اپ ہٹا دے گا. اگر آپ اپنی آنکھوں پر واٹر پروف آئی شیڈز کا استعمال کرتی ہیں تو انہیں صابن یا فیس واش سے صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے. ان کو صاف کرنے کے لئے روئی پر ویسلین جسے پیٹرولیم جیلی بھی کہتے ہیں لگائیں. پھر اس روئی کی مدد سے اپنی آنکھوں سے شیڈز صاف کرلیں. سرخی صاف کرنے کے لئے گیلی روئی پر کلینزر لگائیں اور ہونٹوں پر اندر کی جانب اسکو ملیں. میک اپ اتارنے کے بعد اپنے چہرے کو صابن یا فیس واش کی مدد سے اچھی طرح دھو لیں. اور سونے سے قبل اپنے چہرے پر موئسچرائزر لگا کر سوئیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں