تمباکو نوشی جان لیوا ہے

  • 0
تمباکو نوشی سے موت ہو سکتی ہے

تمباکو نوشی جان لیوا ہے

کسی بھی شخص کی صحت کے لئے تمباکو نوشی نہایت خطرناک ہے. صحت اور سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے, یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ کے ہر پیکٹ کے اوپر یہ صاف لکھا ہوتا ہے کہ سگریٹ پینے سے آپکے پھیپھڑے خراب ہوجاتے ہیں اور آپکے جسم میں کینسر ہو سکتا ہے, ہر سگریٹ پینے والا یہ احتیاطی تدابیر پڑھتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا .

یہ مارکیٹ میں عام ملتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ پر لکھی گئی تدابیر کو پڑھنے کے بعد بھی کوئی ان پر غور و فکر نہیں کرتا ? اور دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو کوئی آدمی مارکیٹ میں کھلے عام ظہار بیچ رہا ہے اور یہاں کوئی ایک بھی ایسا قانون نہیں ہے جو اس گندے کاروبار کو روک سکے .

کوئی بھی مرچنٹ یا بیچنے والا اپنے گاہک کو اس زہر کے بارے میں نہیں بتاتا یہاں تک کہ پیکٹ پر لکھا ہوا بھی نہیں دکھاتا.

تمباکو نوشی سے موت ہو سکتی ہے صرف سست زہر کی طرح آہستہ آہستہ شاید لوگوں ریلیف محسوس کرتے ہیں اور اس کو تمباکو نوشی سے لطف اندوز لیکن

ایسا صرف مختصر عرصے کے لئے ہی ہوتا ہے . یہ نوجوان لڑکوں کے لئے ہنسی مذاق کے طور پر ہے، لیکن یہ انکو اندر سے تباہ کر رہا ہے اس بات کا اندازہ انکو چند عرصے کے بعد ہوتا ہے. یہ ہنسی مذاق آپکو لاتعداد بیماریوں میں منتقل کر دیتا ہے اور مسلسل تمباکو نوشی کرنے سے یہ آپکو سخت نقصان پہنچاتا ہے.

تمباکو نوشی کرنے سے سیدھا دھواں آپکے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے وجہ سے دورے پڑتے ہیں اور دماغ پر بھی اثر ہوتا ہے ,

آنکھوں کا کھچاؤ, پٹھوں میں بگاڑ, آنکھوں کا پیلا پڑ جانا, سونگھنے کی حس میں کمی، اور ساتھ ہی ساتھ چکھنے کی حس میں کمی ہوجاتی ہے، اور مختلف کھانوں کے ذائقے میں امتیاز کرنے کی حس بھی ختم ہوجاتی ہے. بو اور پیلے دانت بھی تمباکو نوشی کا ایک تحفہ ہیں.

دانتوں کا خراب ہونا بھی تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے، اسکے علاوہ کسی سے بات کے دوران منہ میں سے بری بو آنا بھی اسی کی وجوہات ہیں. جو لوگ وقفے کے بغیر تمباکو نوشی کرتے ہیں انکو جلد ہی ناک، زبان، منہ یا ہونٹوں کا کینسر ہو جاتا ہے.

کوئی نہیں اس بات سے واقف کہ یہ کتنا خطرناک عمل ہے بس ہر کوئی اسے اپنی خوشی کی خاطر پیتا ہے 10 منٹ جو آپ اپنی صحت کی بربادی کے لئے استمعال کرتے ہیں، وہ نہیں کرنے چاہیے آپکو اپنی اس عادت کو چھوڑ دینا چاہیے.

یہ مالی لحاظ سے آپکی جیب پر بھی بھاری ہے مثال کے طور پر اگر آپ ایک سگریٹ کا پیکٹ خریدتے ہیں . اگر آپ معاشی طور پر اس بات کا جائزہ لگایئں تو آپ اس بات کا احساس ہوگا 200 ڈالر یا 250 ڈالر آپکی جیب سے اس زہر کی خرید میں جاتے ہیں

یہ ایک بہت بڑی رقم ہے اور آپ اسکے بدلے بہت سی بیماریاں خرید رہے ہیں. اسی طرح دوسری طرف جو آدمی کم کمانے والا ہے اسکے بجٹ پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے.

گھروں میں تمباکو نوشی, کالج اور دفاتر میں عام لوگ تمباکو نوشی کرنے والے افراد سے بہت پریشان ہوتے ہیں (اور عام لوگ وہ ہیں جو سگریٹ نہیں پیتے)

جو شخص سگریٹ نہیں پیتا اگر اسکے سامنے کوئی تمباکو نوشی کرے تو اسکے دھوئیں سے دوسرے شخص پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے. آپ کے اس عمل سے آپ دوسروں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں.

سگریٹ نوشی کی لت معاشرے میں عام ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا آپ اس سے اجتناب کریں تاکہ آپکی اولاد اس سے محفوظ رہے اسلئے زیادہ سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصّہ بنایئں .

یہ کسی کی نہیں بلکہ آپکی زندگی ہے. سگریٹ نوشی آپکی زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہے. لہٰذا اس برے عمل کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیں

سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے شخص ہونے کے ناتے معاشرے میں سب کا خیال بھی رکھیں اور اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں .

 


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں