بواسیر سے تحفط اور علاج

  • 0
بواسیر

بواسیر سے تحفط اور علاج

بواسیر بہت عام بیماری ہے اور پاکستان میں یہ بیماری بہت عام ہے, اس سے جلد نجات حاصل کرنا بہت مشکل ہے. اگر اس بیماری کا وقت پر علاج ہو جائے تو یہ زیادہ نہیں بڑھتی. بواسیر کو ہرمرائڈز بھی کہتے ہیں. لفظ بواسیر یونانی زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی خون کا بہاو کے ہیں. بواسیر قبض کی وجہ سے ہوتی ہے جس میں انٹسٹائن پاخانہ کے لئے دباو ڈالتی ہے اور جکہ میں سوجن پیدا ہو جاتی ہے. جس بنا پر ریکٹم میں زخم ہو جاتے ہیں اور خون آنے لگتا ہے.

بواسیر کی اقسام

1. اندرونی بواسیر

2. بیرونی بواسیر

اندرونی بواسیر

بواسیر کی اس قسم میں مقعد کے اندر زخم بن جاتے ہیں جس وجہ سے خون آنے لگتا ہے. یہ پورے جسم پر بہت برا اثر ڈالتا ہے. اس بیماری کی وجہ سے جسم کمزور پڑ جاتا ہے اور بھی دوسری بیماریاں لگ جاتی ہیں.

بیرونی بواسیر

بواسیر کی اس قسم میں مقعد میں درد رہتا ہے.

علامات

  1. مقعد میں درد اور جلن
  2. مقعد کا خشک ہونا اور اس حصے میں خارش ہونا.
  3. مقعد میں سے خون کا بہنا.
  4. خون کی کمی
  5. پٹھوں میں درد
  6. دردناک قبض
  7. تیزابیت یا بد ہضمی کا مسئلہ
  8. سر میں درد
  9. ماہواری میں رکاوٹ

 

یہ بواسیر کی چند علامات ہیں

بواسیر ہونے کی وجوہات

جینیٹک : اگر آپ کے باپ دادا میں کسی کو یہ بیماری رہی تو یقینا آپ کو بھی اس بیماری کا سامنا ہو گا. لہذا جنیاتی مسئلہ بواسیر کے خطرے کو بڑھاتا ہے.

حمل: جی ہاں، حمل کے دوران بھی بواسیر ہو سکتی ہے. لیکن یہ بواسیر کی بہت عام اقسام ہیں ان پر وقت کے ساتھ غلبہ پایا جا سکتا ہے.

عمر: عمر بھی اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ ہے

مسالیدار یا جنک فوڈ: جی ہاں، اضافی چکنائی، مسالیدار اور جنک فوڈ کی وجہ سے بھی آپکو بواسیر ہو جاتی ہے.

موٹاپا: زیادو چربی اور ضرورت سے زیادہ موٹاپا بھی آپکو بواسیر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے.

بواسیر آنتوں کی خرابی کی بیماری کا نام ہے، جس سے آپ بآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں، لہذا اس سے متعلق آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.

بواسیر کا علاج

سب سے پہلے اضافی مسالے والا کھانا چھوڑ دیں اور سبز سبزیوں کا استعمال کریں جیسا کہ پالک, سلاد اور بھنڈی. اور دوسرے پھل جیسا کہ بیر, امرود اور سیب دوپہر یا رات کے کھانے میں کھانے چاہیے. یہ پھل اور سبزیاں آنتوں کی طاقت اور صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں. یہ پیٹ میں بھی نرمی پیدا کرتے ہیں اور پاخانہ بھی آرام سے آتا ہے.

  1. سونے سے پہلے ہمیشہ انگور, انجیر کھایئں کیونکہ یہ قبض کو بھی دور کرتی ہے اور درد سے بھی نجات دلواتی ہے. اسکے علاوہ سونے سے پہلے سائلم کے بیج دہی میں ملا کر کھائیں اور دن کے وقت بھی ممکن ہو تو بھی کھائیں.
  2. مسواک بھی آپ کو مسلسل رہنے والی بواسیر سے نجات دلواتی ہے. روزانہ دن میں دو مرتبہ مسواک کا استعمال کریں.
  3. رات کے وقت نیم گرم دودھ کا کلاس لیں اور اس میں 2 چمچ زیتون کے تیل کے ملا لیں اور اسے پی لیں. اس کے ذریعے سے بھی آپ بواسیر سے نجات حاصل کر سکتے ہیں.
  4. انڈا، کالی مرچ اور سرخ مرچ کا زیادہ استعمال نہ کریں. کھانا کھانے سے پہلے دودھ کا استعمال ضرور کریں.

اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں