عمر سے پہلے بالوں کا سفید ہونا

  • 0
عمر سے پہلے بالوں کا سفید ہونا

عمر سے پہلے بالوں کا سفید ہونا

جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو , ہمارے گھنے اور چمکدار بال ہوتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکی چمک ختم ہوجاتی ہے یا تو یہ پورے سفید/ سرمئی ہوجاتے ہیں یہ صرف جڑوں سے ہوتے ہیں. آج کل سفید بال بالغوں کے لئے عام سی بات ہے، کیوں کہ تیس سال کی عمر کے بعد بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں. مشکل تب ہوتی ہے جب یہ سفید بال چھوٹی عمر میں ظاہر ہوجاتے ہیں. جوانی میں یا چھوٹی عمر میں سفید بال ہونا بہت ہی حیرت انگیز بات ہے. کبھی کبھی سفید بالوں کا ایک جھرمٹ بن جاتا ہے کبھی کبھی یہ جڑوں سے سفید ہوجاتے ہیں اور کبھی بس سروں سے، نہ تو یہ سارے سیاہ ہوتے ہیں اور نہ ہی سارے سفید. چونکہ یہاں بالوں کے دو رنگ ہوجاتے ہیں لہٰذا یہ حیرت انگیز بات کے ساتھ ساتھ شرمندگی کی بھی ایک بری وجہ ہے. جو لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں وہ یہ ضرور جاننا چاہتے ہیں کہ اسکی کیا وجوہات ہیں, اس آرٹیکل میں ہم انہی وجوہات کی بات کریں گے جو عمر سے پہلے سفید بالوں کی وجہ بن جاتی ہیں.

جینیاتی مسئلہ

اگر آپکے والدین کے جوانی کی عمر میں سفید بال ہوں گے تو یہ بات واضح ہے کہ ان والدین کے بچوں کے بھی جوانی میں بال سفید ہوں گے. آپکے DNA میں ہی یہ خصوصیت داخل ہوجاتی ہیں لہٰذا کوئی بھی علاج اس صورت میں انکے لئے کوئی فائدہ نہیں رکھتا.

melanin کا کم ہوجانا

ہمارے جسم میں میلانیں کی خاص مقدار موجود ہوتی ہے, اصل میں میلانیں ایک pigmentation ہے جو اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ بالوں کا کیا رنگ ہوگا. وقت کے ساتھ ساتھ اور نامناسب خوراک اور رہن سہن کی وجہ سے میلانیں کی پیدا وار بند ہوجاتی ہے اور ہمارے بالوں کی pigmentation بھی اسی بنا پر رک جاتی ہے.

ہارمون کا اتار چڑھاو

کچھ دوسرے عناصر جو ہارمون کو متاثر کرتے ہیں وہ میلانین کی پیداوار کو بھی متاثر کرتے ہیں اور اس سے آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں.

وٹامن کی کمی

ویسے غذائی لاپرواہی آپکے بالوں کا رنگ خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. میلانین کی ایک تناسب مقدار برقرار رکھنے کے لیے وٹامن اہم کردار ادا کرتے ہیں, وٹامن D کمپلیکس کی کمی سر پر سفید بالوں کی بڑی وجہ بنتی ہے.

وقت سے پہلے سفید بالوں کو آنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے

مناسب غذا

آپ کو اپنی غذا کو بہتر رکھنا چاہیے جس میں وٹامن اور معدنیات کی ایک خاص مقدار شامل ہو. ایسی خوراک جو وٹامن سے بھرپور ہو وہ میلانین کی بھی ایک خاص مقدار کو برقرار رکھتی ہے. بادام اور ناریل کھانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں، کیونکہ یہ بالوں کی جڑوں کو طاقت دیتے ہیں اور بالوں کو بھی سفید نہیں ہونے دیتے.

تیل کے ساتھ مساج

روزانہ نیم گرم تیل کے ساتھ بالوں میں مساج صحت مند میلانین کی پیداوار کرتا ہے اور سفید بال بھی پیدا نہیں ہونے دیتا.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں