بانجھ پن

  • 0
بانجھ پن

بانجھ پن

بانجھ پن بہت عام مسئلہ ہے اور خرابی کی شکایت ہے. پانچ جوڑوں میں سے ایک بانجھ پن میں مبتلا ہے. کچھ صورتوں میں مردوں کو یہ شکایت ہوتی ہے جبکہ کچھ صورتوں میں عورتوں کو اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے. تحقیق کے مطابق 55 فیصد بانجھ پن مردوں میں پایا جاتا ہے اور 45 فیصد بانجھ پن خواتین میں پایا جاتا ہے. مردوں میں بانجھ پن کی وجہ پتلے متحرک خلیے ہوتے ہیں اور متحرک خلیوں کی تعداد ایک خاص ہد سے کم ہوتی ہے. مرد میں ایک ڈسچارج میں سپرم کی مقدار 3.5 ملی لیٹر ہوتی ہے. روزانہ 30 کروڑ sperms ایک مرد کے جسم میں پیدا ہوتے ہیں.

مردوں میں بانجھ پن کیا ہے

گرمیوں کی گرمائش اور اضافی ورزش سپرم کی مقدار کو کم کرتے ہیں. اگر آپ خود کو گرمی سے بچا کر رکھیں اور ضرورت سے زیادہ ورزش بھی نا کریں تو آپکے سپرم کی مقدار نارمل رہ سکتی ہے. اس کے علاوہ پریشانی یا دباو, اور کمپیوٹر پر زیادہ دیر کام کرنے کی عادت بھی سپرم کی پیداوار پر اثرانداز ہوتی ہے. ویسے تو حمل کے لیے صرف ایک سپرم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سپرم کے داخل ہونے کے دوران بہت سے سپرم پہلے ہی مر جاتے ہیں یا غلط ٹیوب میں داخل ہوجاتے ہیں، انہی وجوہات کی بنا پر حمل کے لیے بیشمار سپرم کی ضرورت ہوتی ہے.

کم سپرم اور ovulation ہونے کی وجوہات

  1. ٹیسٹیکلز کا درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت سے کم ہوتا ہے. لیکن اگر جسم کا درجہ حرارت ٹیسٹیکلز کے درجہ حرارت کے برابر ہو جائے تو سپرم کے مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں.
  2. اگر کوئی تنگ کپڑے یا تنگ پاجامہ پہنے تو اس کے ٹیسٹیکلز جسم کے ساتھ لگنے کی وجہ سے ان کا درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت کے برابر ہو جاتا ہے، اس صورت میں بھی سپرم مر سکتے ہیں. اس لیے ڈھیلا پاجامہ اور ڈھیلا لباس پہنے جو جسم کو سکون دے.
  3. زیادہ گرم پانی سے مت نہائیں بلکہ ٹھنڈے پانی یا نیم گرم پانی کا استعمال کریں.
  4. زیادہ لمبے عرصے کے لیے لیپ ٹاپ کو گود میں نہ رکھیں.
  5. ہمیشہ اپنی غذا کو متوازن رکھیں، ایسی خوراک کھائیں جو وٹامن A اور وٹامن E سے بھرپور ہو.
  6. ایسے لوگ جو سائیکل زیادہ چلاتے ہیں ان کے سپرم عام لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں.
  7. جو لوگ شراب کا بھی زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے سپرم کی سطح بھی متاثر ہوتی ہے. شراب کا استعمال عورتوں میں اووری اور مردوں میں سپرم کو نقصان پہنچانے کی وجہ بنتی ہے.

خواتین میں بانجھ پن سے کیسے بچا جائے

جلدی حاملہ ہونے کے لیے عورتوں کو چاہیے کہ اپنی خوراک کو بہتر رکھیں، ایسی خوراک کا استعمال کریں جو فولک ایسڈ اور معانیات سے بھرپور ہو، یہ حمل ٹہرانے کے لیے بہت اہم ہیں.

ماہواری ختم ہونے کے بعد یہ مرحلہ آتا ہے کہ معمول سے زیادہ حمل ٹہرنے کے بہت امکانات ہوتے ہیں. اس مرحلے میں سیکس لازمی کیا جائے تاکہ بآسانی حمل ٹہر سکے.

اگر آپ بہت زیادہ عادی ہیں سافٹ مشروبات, چاکلیٹ اور کافی کی تو ان تمام چیزوں کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ ان میں موجود کیفین آپ کے حاملہ ہونے کے لئے رکاوٹ بن سکتی ہیں. تمباکو نوشی بھی آپکو نقصان پہنچاتی ہے اس میں موجود نکوٹین آپکی اووری کے لئے نقصان دہ ہے، اگر آپ بچہ چاہتی ہیں تو اس عادت کو چھوڑ دیں. یہ کچھ ضروری ہدایات ہیں جن پر عمل کر کے آپ حاملہ بن سکتی ہیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں