قدرتی طور پر چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے گھریلو علاج

  • 0
قدرتی طور پر جھریوں سے چٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

قدرتی طور پر چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے گھریلو علاج

بڑھاپے سے پہلے کوئی بھی اپنے چہرے پر جھریاں نہیں چاہتا. صاف شفاف اور خوبصورت جلد سب کی خواہش ہوتی ہے. لیکن غزا اور خوبصورتی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے آپکی عمر سے پہلے ہی آپ بوڑھے دکھائی دینے لگتے ہیں. جلد کی لچک ختم ہونے کی وجہ سے جھریاں پڑ جاتی ہیں. سورج کی کرنیں, سگریٹ نوشی, آلودگی, جلد پر اضافی چکنائی اور یکدم وزن میں کمی جھریاں پڑنے کی بڑی وجوہات ہیں. آپ قدرتی طور پر جھریوں سے چٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اپنی جلد کی دیکھ بھال کر کے اور مندرجہ ذیل علاج کا استعمال کرتے ہوئے:

سب سے پہلے, آپکو اپنی خوراک اور جلد کی صفائی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے.

زیتون کے تیل کی مدد سے متاثرہ حصّے پر مساج کریں. اس کے اندر جلد کے ٹوٹے ہوئے خلیات کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے.

ادرک صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے آپ ادرک کو شہد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں یا آپ ادرک کی چائے بھی پی سکتے ہیں. کیلا بھی جلد کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے.

دو پکے ہوئے کیلوں کو پیس کر ان کا پیسٹ بنا لیں اور جہاں ضروری ہو اس پیسٹ کو لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں, پھر نیم گرم پانی کی مدد سے چہرہ دھو لیں اور موسچورائزر لگا لیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں