وزن میں کمی کے لئے صحت مند ناشتا

  • 0
صحت مند ناشتا

وزن میں کمی کے لئے صحت مند ناشتا

ہمیں اپنے دن کا آغاز صحت مند ناشتے سے کرنے چاہیے. صحت سے بھرپور ناشتا آپکو دن بھر کے لئے توانئی فراہم کرتا ہے. بیلنس غذا وہ غذا ہے جس میں تمام قدرتی اور ضروری غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں. تحقیق کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ ایک ہفتے تک صحت مند ناشتہ کرنے سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے. صحت مند ناشتہ آپکے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور موسمی بیماریاں جیسے کہ نزلہ زکام ہونے سے بھی آپکی حفاظت کرتا ہے. اسطرح صحت مند ناشتہ آپکی قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے. ایسے لوگ جو مناسب طور پر ناشتہ نہیں کرتے وہ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں.

ایک مکمل ناشتے میں کاربوہائیڈریٹ, پروٹین، فائبرز اور کچھ چکنائی شامل ہونی چاہیے.

یہاں پر کچھ ایسے ناشتے کا ذکر موجود ہے جن پر عمل کرکے آپکی زندگی پر کافی فرق پڑے گا.

پھلوں کا ناشتا

پورے دن کی خوراک میں 25 فیصد فائبر ہونا چاہئے اور پھل کے ذریعے ہم آسانی سے فائبرز حاصل کرسکتے ہیں. ناشتا میں کیلے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے. کیلا کھانے کے بعد آپکے پیٹ کو بھوک کا احساس نہیں رہے گا. یہ کاربوہائیڈریٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، آپ اسکو مختلف قسم کے اناج میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں. اناج کے ساتھ کھانے سے اسکا ذائقہ بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ صحت مند خوراک بھی بن جاتی ہے.

بیر

بیر کو سپر غذا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپکے جسم کا وزن نہیں بڑھنے دیتا. ایک کپ بیر کا فولک ایسڈ اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے.

جؤ کا ناشتا

جؤ یا اناج میں کم چکنائی ہوتی ہے اور یہ منرلز سے بھرپور ہوتا ہے. دن کے آغاز کے لئے یہ بہت اچھا ہے. جؤ میں موجود فولک ایسڈ آپکا خون صاف کرتا ہے. محققین کے مطابق یہ پروٹین حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے 22 گرام پروٹین روزانہ آپکے وزن کو کم کرنے میں مدد کرے گی .

پروٹین سے بھرپور ناشتا

ناشتے کی کیلوریز میں 15 سے 20 فیصد پروٹین شامل ہونی چاہیے. اگر صبح ناشتے میں پروٹین کھا لی جائے تو آپ باقی دن میں تھکن محسوس نہیں کریں گے، اور پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ انڈے ہیں. ہلکی پروٹین حاصل کرنے کے لئے ٹماٹر کے ساتھ انڈے اور ایک گلاس دودھ کا استعمال کریں. ہلکی آنچ پر بنے بڑے گوشت کا ایک ٹکڑا بھی آپ اس مقصد کے لئے کھا سکتے ہیں.

دہی اور سیب

آپ نے کم ہی دہی اور سیب کا ایک ساتھ استعمال دیکھا ہو گا لیکن یہ خاص مجموعہ کیلشیم اور فائبرز سے بھرپور ہوتا ہے. دہی آپکو کیلشیم اور سیب فائبرز فراہم کرتا ہے، لہذا یہ آپکی بھوک ختم کرنے میں بہت مددگار ہے. ایک خاص غور کی بات یہ ہے کہ یہ دوسرے ناشتے کے مقابلے کم چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے.

تازہ سبزیاں

گندم کی روٹی کا ایک پتلا سا رول بنائیں اور اس میں پالک, گاجر شامل کر لیں اور ذائقے کے لئے اس پر کالی مرچ بھی چھڑک لیں. صبح کے ناشتے کے لئے یہ ایک مزیدار رول ہے.

بادام اور مونگ پھلی کا مکھن

براؤن ڈبل روٹی پر بادام اور مونگ پھلی کا مکھن لگا کر اسکو ناشتے میں کھائیں یہ آپکو دن بھر کے کام کرنے کے لئے انرجی فراہم کرے گا

دودھ سے بنی اسموتھیز

کسی بھی پھل کے ساتھ دودھ اور دہی شامل کر کے بلینڈر کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں. آپکی ضرورت کے غذائی اجزاء پینے کے لئے تیار ہیں. یہ وٹامن اور کیلشیم سے بھرپور ہے اور آپ اسکے ساتھ بھنا ہوا چکن کا یا بڑے گوشت کا ٹکڑا بھی کھا سکتے ہیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں