آپ مینیکیور اور پیڈیکیور گھر میں کریں

  • 0
مینیکیور اور پیڈیکیور گھر پر

آپ مینیکیور اور پیڈیکیور گھر میں کریں

دوستوں کے ساتھ سماجی اجتماع یا میٹنگ میں موجود لوگ آپ کے پاؤں اور ہاتھوں پر نظر ضرور ڈالتے ہیں . پھٹی ایڑھیاں خراب اور کھردرے ہاتھ .

اس جدید دور میں کوئی بھی اپنے پاؤں کوبنانے اور سنوارنے کے بغیر نہیں رہ سکتا . صاف ستھرے پاؤں دوسروں کی نظر میں آپکا اچھا تاثر ڈالتے ہیں. اب آپ گھر میں آرام سےپیڈی کیور کر سکتی ہیں . ایک خاص عمل کرنے کے بعد آپکے پاؤں نرم اور ملائم ہو جایئں گے .

اس عمل کے لئے آپکو مندرجہ بالا چیزوں کی ضرورت ہو گی

  1. گرم پانی
  2. نیل کٹر
  3. فائلر
  4. فٹ فائلر
  5. کیوٹیکس
  6. کاٹن پیڈ
  7. نیل پالش
  8. سرکہ

مینیکیورکسطرح کیا جاتا ہے

مناسب صابن سے مناسب طریقے سے اپنے ہاتھوں کو دھو لیں . اس کے بعد کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے ناخنوں پرلگی پہلی نیل پالش اتار لیں , آہستہ آہستہ ناخن کے اوپری جانب ملیں. اس کے بعد اپنی خواہش کے مطابق ناخن کاٹ لیں . اب ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں کچھ قطرے شیمپو اور سرکے کے ڈالیں . اپنے ہاتھوں کو کچھ دیر کے لئے اس ٹب میں ڈپ کر دیں

ایک ایسا لوشن جس می لیکٹک ایسڈ موجود ہو اس سے ہاتھوں کا مساج کریں .

پیڈیکیور کس طرح کیا جاتا ہے

سب سے پہلی لگی ہوئی نیل پالش صاف کریں اور اپنے پاؤں کا مساج کریں . کلپر کی مدد سے ناخن کاٹیں اورفائلر کی مدد سے شیپ بنایئں . ایک ٹب میں نیم گرم پانی میں کچھ قطرے عرق گلاب، سرکا اور شیمپو کے لیں اور اپنے پاؤں کچھ دیر کے لئے اس پانی میں ڈپ کر لیں . اب پاؤں کو فوٹ فائلر کی مدد سے اچھے سے رگڑ کر صاف کریں .

تھوڑا سا سکرب لیں اور اس سے جلد کی اوپر کی سطح کا مساج کریں . سکرب بلکل تھوڑا سا لیں . اگر آپکے پاس سکرب موجود نہیں ہے تو تھوڑی سے چینی کو بےبی آئل میں ملا کر اس سے مساج کریں .

یہ آپکے پاؤں پر موجود مردہ جلد کو ہٹا دے گا . یہ پاؤں کو نرم اور ملائم بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے . اب جلد کی خوبصورت لک کے لئے برش کی مدد سے باریک بیس کوٹ لگایئں . اب نہ دکھائی دینے والی نیل پالش ضرورت کے مطابق اپنے پاؤں پر لگایئں . پاؤں کے ارد گرد لگی نیل پالش صاف کر دیں . اب آپکے پاؤں بلکل صاف ستھرے ہوگئے ہیں جو آپکی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے .

باہر جانے سے پہلے ہمیشہ ایک اچھا سن سکرین اپنے پاؤں پر لگا کر دھوپ میں جایئں . اپنے پاؤں پر ہمیشہ کریم یا لوشن استمال کریں . بہترین نتائج کے لئے ہر ہفتے کے آخر میں پیڈیکیورضرور کریں .


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں