فائبرز کے محرکات/فعال

  • 0
فائبرز کے محرکات

فائبرز کے محرکات/فعال

لفظ فائبر قدیم لاطینی لفظ فائبرو سے ماخوذ کیا گیا ہے جس کے معنی دھاگے کے ہیں. فائبرز کی ساخت باریک دھاگوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو بہت چھوٹی ہوتی ہے اور عام آنکھ سے نظر نہیں آتی . فائبرز زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں کے پودوں پر ہوتے ہیں.
آپکی روزمرہ کی کھائی جانے والی غذا فائبرز کے بغیر نامکمل ہے.
غذا کو لے کر بہت زیادہ پریشان لوگوں کے لئے فائبرز بہت اچھے ہیں. یہ آپکے پیٹ کو بھر دے دیتے اور مزید بھوک کا احساس نہیں رہنے دیتے. لہذا یہ وزن کم کرنے میں بہت فائدہ مند ہے، اور آنے والی خطرناک بیماریوں پر بھی قابو پانے میں مدد کرتا ہے.
اس میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے یہ پیٹ میں موجود اضافی چربی کو ختم کرتا ہے، اسلئے اضافی کولیسٹرول پر غلبہ پانے کے لئے یہ بہت فائدہ مند ہے.

فائبرز حاصل کرنے کے ذرائع

  • اناج
  • چنے
  • براؤن کھانے
  • گندم
  • پھلیاں
  • خشک میوہ جات جیسے بادام, کاجو
    یہ فائبرز مکمل شکل میں ہوتے ہیں ہمارا جسم انکو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر انرجی حاصل کرتا ہے.
    فائبرز کی دو قسمیں ہیں

حل پذیر

یہ فائبرز ہلکے ہوتے ہیں اور بآسانی پانی میں حل ہوجاتے ہیں، اسطرح کے فائبرز براؤن چاول، سفید چاول اور اناج میں پایا جاتا ہے جو کہ مشین سے نہیں نکالے جاتے۔ یہ خشک میوہ جات میں بھی پایا جاتا ہے.

ناحل پذیر فائبرز

یہ فائبرز نا ہی بآسانی حل ہوتے ہیں اور نا ہی آسانی سے معدے میں گھومتے ہیں. یہ فائبرز پیٹ کی بیماری کو دور کرتے ہیں اور قبض کو دور کرتے ہیں. ٍٍٍفائبرز کے بغیر ہمارا جسم خوراک ہضم نہیں کرتا، لہذا خوراک میں فائبرز کا ہونا بے حد ضروری ہے.

فائبرز کھانے کے فوائد

گردے میں پیدا ہونے والی پتھری کو ختم کرتے ہیں

یہ گردے کی پتھری کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں توڑ کر پیشاب کے ذریعے اسکو جسم سے خارج کرتے ہیں.

بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں

فائبرز سے بھرپورخوراک کھانے کے بعد آپکے ہارمون خون میں موجود شوگر کی سطح کو متحرک رکھتے ہیں.

کیل مہاسوں کو دور کرتے ہیں

فائبرز جلد کے مساموں کی بھی صفائی کرتے ہیں کیل مہاسوں کو دور کرتے ہیں.

کم چکنائی والی خوراک

جیسا آپ جانتے ہیں کہ کم چکنائی والی خوراک چربی کو بڑھنے نہیں دیتی لہذا یہ زیادہ موٹے افراد کے لئے بہت فائدہ مند ہے.

جسم سے ٹاکسن کو نکالتے ہیں

یہ جسم سے ٹاکسن نکالنے کے بعد آپکو تازہ اور صحت مند رکھتے ہیں.

بہت زیادہ فائبرز کھانے کے نقصانات

زیادہ تعداد میں فائبرزکھا لینے سے آپکا پیٹ خراب ہو سکتا ہے اور آپکی طبیعت میں خرابی آسکتی ہے.
لہذا فائبرز سے بھرا دن میں ایک ہی پیالہ کافی ہے، زیادہ مقدار میں کھانا صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں