موسم سرما میں آنکھ کا انفیکشن

  • 0
آنکھ کا انفیکشن

موسم سرما میں آنکھ کا انفیکشن

موسم سرما میں گلابی اور سرخ آنکھیں بہت عام مسئلہ ہیں. اس سے بچنے کیلئے آپ کو اپنی آنکھوں کا اضافی خیال رکھنا چاہئے. سردیوں میں ہیٹر کے سامنے بیٹھنا آپکی آنکھوں کو خشک کر دیتا ہے. جس وجہ سے آنکھوں میں جلن، چبھن اور خارش شروع ہوجاتی ہے. کوشش کریں کہ سردیوں میں آپ اپنی آنکھوں کو نم رکھیں. اس مقصد کے لئے آپ مصنوعی آنسو بھی استمعال کر سکتے ہیں.

ہیٹر سے دور بیٹھنے کی کوشش کریں. اگر آپ باہر جایئں تو سن گلاسز یا گوگلز پہن کرجایئں. کیونکہ سردیوں میں سرد ہوا کی آنکھوں کے لئے اچھی نہیں ہے. اگر آپ لینز لگاتے ہیں تو روزانہ انکو صاف کریں. گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو نہ مسلیں. آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھ اچھے سے دھو لیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں