8 اجزاء جو آپکی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتے ہیں

  • 0
خوبصورت اور چمکدار بال

8 اجزاء جو آپکی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتے ہیں

گھنے اور صحت مند بال اس دنیا میں موجود ہر شخص کو وہ چاہے مرد ہو یا خواتین یہ سب کی خواہش ہوتے ہیں. ہماری ثقافت میں جن لڑکیوں کے لمبے اور گھنے بال ہوتے ہیں وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں. جن خواتین کے بال پتلے اور لمبے ہوتے ہیں وہ ہمیشہ چمکدار اور صحت مند بال حاصل کرنے کے لئے نئے طریقے اختیار کرتی ہیں.اس مضمون میں ہم ان آٹھ کھانے کی اشیاء کا ذکر کریں گے جو آپ کے بالوں کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں. یہ آٹھ کھانے کی اشیاء میں بہت غذائیت موجود ہوتی ہے جو بالوں کی لمبائی کے لئے بہت فائدہ مند ہے.

بادام

جی ہاں بادام بالوں کی صحت اور لمبائی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں. اگرچہ بادام میں سیلینیم موجود ہوتا ہے. سلینیم عنصر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور انکی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے. سلینیم کے مزید فوائد یہ ہیں کہ یہ آپکے بالوں کو سورج کی خطرناک دھوپ سے بچاتا ہے. روزانہ مٹھی بھر بادام لازمی کھائیں جلد ہی آپکو بالوں کی صحت میں نمایاں فرق دکھائی دینے لگے گا.

انڈے

انڈوں میں سلفر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے. بالوں کا اہم اجزاء سلفر ہے. لہذا اگر ہم روزانہ انڈے کھائیں تو ہم اپنے بالوں کو اسکی ضرورت کے مطابق سلفر دے سکتے ہیں. اسکے علاوہ ہمارے جسم میں موجود رگوں میں خون کی روانگی کو بہتر بنانے میں بھی سلفر کا اہم کردار ہوتا ہے، اور یہ بالوں کی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے. سلفر کو ایک دوسرے نام خوبصورتی کی معدنیات کے نام سے بھی جانا جاتا ہے. مہینہ بھر کے لئے روزانہ ایک انڈے کو اپنی خوراک میں شامل کریں، آپ بہت مثبت نتائج حاصل کریں گے.

دہی

دہی روکھے بال یا دو موئے بالوں کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے. دہی کیلشیم اور وٹامن B کمپلیکس 5 کی خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے. یہ وٹامن آپکے بالوں کی جڑوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور نہ ہی انکو پتلا اور روکھا ہونے دیتا ہے.

پالک

اس سبزی زنک اور میگانیز کا بڑا ذریعہ ہے. یہ دونوں عنصر بالوں کے ٹشوز کو بہتر بناتے ہیں اور بالوں کو بڑھنے میں بھی مدد کرتے ہیں. یہ عناصر بالوں کی بیماریوں اور گنچا پن کے خلاف ڈھال بھی فراہم کرتے ہیں.

پھلیاں

ایسے لوگ جو پھلیاں پسند نہیں کرتے اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد وہ پھلیاں پسند کرنے لگیں گے. پھلیاں پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں. جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بال اور ناخن پروٹین سے مل کر بنتے ہیں جسے عام طور پر کیراٹین کہتے ہیں. لہذا آپکو اپنی غذا میں پھلیاں چھوڑنی نہیں چاہیے انکو اپنی غذا میں ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور شامل کرنا چاہیے.

مچھلی

یہ بہت فائدہ مند غذا ہے. مچھلی میں وافر مقدار میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں. پروٹین آپکے بالوں کی جڑوں کو مظبوط کرتی ہے اور آپکے بالوں کو گرنے نہیں دیتی.

مشروم

یہ سبزی پروٹین اور بائیوٹین کیمیکل پر مشتمل ہوتی ہے جو بالوں کو گرنے سے روکتی ہے اور انکو دو موئے ہونے سے بھی بچاتی ہے. یہ عنصر بالوں سے خشکی اور خارش دور کرنے کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے.

امرود

یہ وٹامن C حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور یہ بالوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انکو ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے. ہمیں دوپہر کھانے کے دوران ایک مناسب سائز کا امرود اپنی خوراک میں لازمی شامل کرنا چاہیے. وٹامن C وہ ہے جسکو روزانہ کھانے سے جلد اور بال کبھی روکھے نہیں ہوتے.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں