ہربل طریقوں کے ساتھ جلد کی صفائی

  • 0
جلد کی صفائی

ہربل طریقوں کے ساتھ جلد کی صفائی

سادہ اور چمکدار جلد اللہ کی ایک نعمت ہے، اور ہمیں اسکو برقرار رکھنے کے لئے اسکا خیال رکھنے کی ضرورت ہے. کسی اچھے فیس واش سے ہی چہرہ دھو لینا کافی نہیں ہے، ہمیں اسکی خوبصورتی کے لئے مزید صفائی کی ضرورت ہے، بہترین نتائج کے لئے گلاب کی پتیاں لیں اور ان میں تھوڑا سا شہد اور ہلدی شامل کریں اسے جلد پر لگائیں اور خشک ہونے دیں. پھر چہرہ صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں. اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار دوہرائیں آپکو جلد میں نمایاں فرق دکھائی دے گا.

خشک جلد کے لیے

ایک چھوٹی گاجر لیں اور اسے پیس کر اسکا پیسٹ بنا لیں،اب اس میں تازہ کریم ملا لیں لیکن اگر کریم موجود نہیں ہے تو آپ زیتون کے تیل کے چند قطرے بھی شامل کر سکتی ہیں. اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے بعد کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں 15 منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں.

عام جلد کے لئے

تھوڑے سے کالے چنے لیں اور ان کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اگلے دن ان کو پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں. اس پیسٹ کو جلد پر لگائیں اور اچھی طرح ملیں پھر نیم گر پانی سے چہرہ دھو لیں. اپنی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لئے روزانہ اسکو چہرے پر لگائیں.

اگر آپکے چہرے پر کیل اور مہاسے ہیں تو بھی آپ اسکو اپنے چہرے پر استعمال کر سکتے ہیں, وٹامن C سے بنی ابٹن استعمال کریں. لیموں اور نارنگی کے چھلکے پیس لیں اور اس سفوف میں دو چمچ شہد شامل کریں، اس پیسٹ کو روزانہ چہرے پر لگائیں.

جلد سے جراثیم اور گندگی کی صفائی کے لئے ماسک

شہد میں اینٹی سیپٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد کے مساموں سے گندگی کو دور کرتی ہیں. یہ ان لوگوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے جن کی خشک جلد ہوتی ہے یا روکھی ہوتی ہے پھر آپکو لازمی یہ ماسک استعمال کرنا چاہیے. ایک چائے کا چمچ شہد, ایک چائے کا چمچ دودھ اور زیتون کے تیل کے چند قطرے ملا لیں. اس ماسک کو چہرے پر لگائیں 10 منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں اور نتیجہ دیکھیں، آپ جہاں بھی جائیں گے لوگ آپکی تعریف ہی کریں گے. اگر بہت زیادہ میک اپ استعمال کرنے کے بعد اگر آپکی جلد مرجھائی محسوس ہو تو یہ پیسٹ ضرور استعمال کریں کیونکہ یہ آپکی جلد کو چمکدار بناتا ہے.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں