زمرہ آرکائیو: آج کی ٹپ

  • 0
اندام نہانی ڈسچارج

اندام نہانی ڈسچارج کا علاج (لیکوریا)

سیب کا سرکا لیکوریا کے علاج کے لئے بہت مفید ہے. منرل پانی اور سیب کے سرکے کی برابر مقدار ملا لیں. دن میں دو مرتبہ اس مکسچر سے اندام نہانی دھویئں، اس عمل کو کچھ دنوں تک جاری رکھیں. کیلے میں بھی اس بیماری سے لڑنے کی خاصیت موجود ہوتی ہے. اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے دو پکے ہوئے کیلے کھایئں.

پانی میں تھوڑی سی بھنڈی شامل کریں. اور اسے 20 منٹ کے لئے ابال لیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں. لیکوریا کو روکنے کے لئے اس پانی کو باقاعدہ پیئیں. آپ کچھ ذائقہ کے لئے میٹھا شامل کر سکتے ہیں. امرودکے پانی کے ساتھ آپ اندام نہانی دھویئں. اس مقصد کے لئے امرود کے چند پتے لیں اور پانی میں 30 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے اس پانی کا استعمال کریں.


موٹی بھنویں

قدرتی طور پر موٹی بھنویں بڑھانا

کیسٹر آئل میں بال بڑھانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے. باقاعدگی سے آپ بھنووں پرکیسٹر آئل لگائیں. یہ موٹے اور مضبوط بال بڑھنے میں مدد کرتا ہے. پیاز کا جوس بھی بال اگانے کی صلاحیت رکھتا ہے. پیاز کا جوس لیں اور اسے اپنی بھنووں پر لگایئں. لگانے کے بعد آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور خشک ہونے دیں. اس کے بعد پانی سے چہرہ دھو لیں.

پٹرولیم جیلی بھی موٹی بھنووں لئے بہت مددگار ہے. اپنی بھنووں پر پٹرولیم جیلی لگائیں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں. اگر آپ کی جلد پر دانے ہیں تو آپ پٹرولیم جیلی کا استمعال نہ کریں. دودھ جلد اور بالوں کے لئے بہت اچھا ہے. تھوڑے سے روئی کے ٹکڑے پر دودھ لگا کر اسے مطلوبہ حصّے پر لگایئں. بعد میں 15 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں.


  • 0
شہد کے فوائد

صحت اور خوبصورتی کے لئے شہد کے فوائد

شہد کے صحت کے لئے بہت سے فوائد ہیں. چند مندرجہ ذیل ہیں:

  • یہ آپکو دل اور کینسر کی بیماریوں سے بچاتا ہے.
  • یہ کھانسی، گلے کی خراش اور جلن کو کم کرتا ہے.
  • جیسا کہ اس میں مصنوعی چینی نہیں ہوتی, لہٰذا یہ آپکے خون میں چینی کی مقدار کو بھی برقرار رکھتا ہے.
  • یہ خوبصورت بنانے والے بہت سے پروڈکٹس میں بھی استمعال کیا جاتا ہے, کیوں کہ اس میں توڑ پھوڑ والی جلد کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے.
  • یہ نیند نہ آنے کی بیماری کے علاج کے لئے بھی استمعال کیا جاتا ہے. اگر آپ نیند نہ آنے جیسے مسئلہ کا سامنا کر رہے ہیں، تو گرم دودھ میں کچھ شہد ملا کر سونے سے پہلے پیئیں.
  • یہ الرجی کی مختلف اقسام کے علاج کے لئے بہت مددگار ہے.
  • یہ وزن میں کمی لانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے.

تجاویز آپ درد شقیقہ کو کم کرنے

شقیقہ کم کرنے کی تجاویز (سر کا درد)

یہ روزمرہ کی بہت سی وجوہات اور تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے. آپ بہت زیادہ تھکن محسوس کرتے ہیں جب آپکو آدھے سر کا درد شروع ہوجاتا ہے. آپ مندرجہ ذیل پر عمل کر سکتے تجاویز آپ درد شقیقہ کو کم کرنے.

  • اپنی پریشانی اور تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں.
  • اس دوران گردن اور سر کا مساج کریں.
  • صحت سے بھرپور خوراک کھایئں.
  • پانی کی گرم بوتل اپنی گردن کے گرد رکھ کر گرمائش دیں. یہ عمل آپکو اس درد سے جلدی چھٹکارا دلوانے میں مدد کرے گا.
  • اوپر بتائی گئی تجاویز سے آپکو آرام نہیں آتا تو آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور دوائی لیں.
  • اس درد کے دوران کھانا مت چھوڑیں.
  • اور نہ ہی ایسی خوراک کھایئں جو مزید اس درد کو بڑھانے کی وجہ بنتی ہے.

سیدھے بال

Straightener کے بغیر سیدھے بال حاصل کریں

ہر وہ لڑکی جس کے قدرتی طور پر گھنگریالے بال ہوتے ہیں, وہ اپنے بالوں کو سیدھا اور ہموار بنانا چاہتی ہیں. اس مقصد کے لئے وہ Straightener اور مختلف قسم کی کریمز کا استمعال کرتی ہیں جو انکے بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں . مندرجہ ذیل تدابیر پر عمل کر کے آپ ہموار اور سیدھے بال قدرتی طور پر حاصل کر سکتی ہیں.

نہانے کے بعد بالوں کو تب تک کنگھی کریں جب تک وہ خشک نہ ہوجایئں. ایک انڈا دو کپ دودھ میں شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں. اپنے بالوں کو اس مکسچر میں10 منٹ کے لئے بھگویئں اور اس کے بعد سر پر ٹوپی پہن لیں. بعد میں 30 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں. یہ عمل آپکے بالوں کو قدرتی طور پر سیدھا کرنے میں مدد کرے گا.


  • 0
سیاہ چھولا فوائد

صحت کے لئے کالے چنے کے فوائد

سیاہ چھولا فوائد: اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں. کالے چنے وزن کم کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہیں. چنوں میں موجود پوٹاشیم آپکی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپکی ذہنی صحت کو مضبوط بناتا ہے. اس میں ذیابیطس اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے.

آپ انہیں ابال کر اور سلاد میں بھی شامل کر کے استمعال کر سکتے ہیں. یہ غذائی ریشے کا ایک اچھا ذریعہ ہے. یہ بھوک ختم کرنے کے لئے بھی استمعال ہوتے ہیں. روزانہ کالے چنوں کا ایک کپ کھایئں. جلد اور بالوں کے لئے انکے بیشمار فوائد ہیں. کالے چنوں میں موجود زنک اور وٹامن آپکے بال گرنے سے روکتا ہے.


جوڑوں کا درد

جوڑوں کا درد سے نجات حاصل کریں

یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اور اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں. وزن کا بڑھ جانا اسکے پیچھے اہم مسئلہ ہے. سب سے پہلے صحت مند خوراک کا استمعال کرتے ہوئے اپنا وزن کم کریں. اپنی غذا میں صحیح فیٹی ایسڈ شامل کریں. اور جوڑوں کا مساج بھی کریں.

اپنے کھانے میں زیادہ سے زیادہ ہلدی شامل کریں. یہ آپ کے جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے. زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی آپکو اس درد سے نجات دلواتا ہے. ان سب تدابیر کو استمعال کرنے کے بعد بھی اگر آپکو آرام محسوس نہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کو استمعال کریں.


سفید بال

کس طرح چھوٹی عمر میں سفید بال سے چھٹکارا حاصل کیا جاۓ

آج کل ہر نوجوان لڑکی اور لڑکوں میں یہ ایک عام مسئلہ ہے. اس سے بچنے کے لئے اپنی خوراک درست رکھیں. بالوں کی حفاظت کے لئے اچھی مصنوعات کا استمعال کریں. اپنے سر کا مساج کریں. روزانہ اپنے بالوں کو Straight اور drier نہ کریں.

پانی میں سبز یا سیاہ اخروٹ ابال کر ایک قدرتی شیمپو بنایئں. اس سے اپنے بالوں کو دھویئں. اپنے بالوں کی جڑوں میں کنڈیشنر مت لگایئں. بالوں کے رنگ کی بجاۓ مہندی کا استمعال کریں. پیاز کو پیس کر اسکا پیسٹ بنایئں اور اسکو سفید بالوں پر لگایئں. یہ آپ کو بہتر نتیجہ دے گا.


  • 0
خشک میوہ جات کے فوائد

خشک میوہ جات کے فوائد

تازہ پھل کی طرح خشک پھل بھی بہت ضروری ہے اور صحت کے لئے اچھا ہے. یہ آپ کی جلد کو خوبصورت بنا دیتے ہیں اور کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں. خشک پھل پوٹاشیم کا ایک امیر ذریعہ ہے, فائبرز اور وٹامن کا بھی. یہ ہیموگلوبن کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے.

یہ آپکو انیمیا کی بیماری سے بچاتا ہے. موسم سرما میں اس کے استعمال بہت عام ہے. یہ آپ کو موسم سرما میں گرم رکھتا ہے. یہ جسم میں ٹوٹے ہوئے ٹشوز اور اعضاء کی تجدید کرنے مدد کرتا ہے. ایک اعتدال پسند راہ میں خشک پھل کھائیں. ضرورت سے زیادہ انکو مت کھایئں.


آنکھ کا انفیکشن

موسم سرما میں آنکھ کا انفیکشن

موسم سرما میں گلابی اور سرخ آنکھیں بہت عام مسئلہ ہیں. اس سے بچنے کیلئے آپ کو اپنی آنکھوں کا اضافی خیال رکھنا چاہئے. سردیوں میں ہیٹر کے سامنے بیٹھنا آپکی آنکھوں کو خشک کر دیتا ہے. جس وجہ سے آنکھوں میں جلن، چبھن اور خارش شروع ہوجاتی ہے. کوشش کریں کہ سردیوں میں آپ اپنی آنکھوں کو نم رکھیں. اس مقصد کے لئے آپ مصنوعی آنسو بھی استمعال کر سکتے ہیں.

ہیٹر سے دور بیٹھنے کی کوشش کریں. اگر آپ باہر جایئں تو سن گلاسز یا گوگلز پہن کرجایئں. کیونکہ سردیوں میں سرد ہوا کی آنکھوں کے لئے اچھی نہیں ہے. اگر آپ لینز لگاتے ہیں تو روزانہ انکو صاف کریں. گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو نہ مسلیں. آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھ اچھے سے دھو لیں.