زمرہ آرکائیو: صحت & فٹنس ٹپ

  • 0
قدرتی طور پرقد میں اضافہ

قدرتی طور پر قد میں اضافہ کرنے کے لئے تجاویز

قد آپکی شخصیت میں ایک اہم عنصر ہے. زیادہ تر لوگوں میں ان کے جینیاتی عوامل کی وجہ سے قد چھوٹا رہ جاتا ہے. لیکن اگر آپکے والدین کا قد اونچا ہے اور آپکا نہیں ہے, تو پھر آپ بھی قدرتی طور پرقد میں اضافہ لیکن اس کے لیے آپکو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے.

سب سے پہلے آپکو اپنی نیند کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو گی. سونے سے پہلے گرم پانی سے نہا لیں کیونکہ یہ آپکی نیند کو بہتر بناتا ہے.

اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کیا کھا رہے ہیں. صحت سے بھرپور خوراک استعمال کریں کیونکہ یہ آپکی نشونما میں فائدہ مند ہے. اپنی غزا میں سبزیاں اور پھل شامل کریں. وٹامن D بھی آپکی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے. آپ وٹامن D انڈے سے, مچھلی اور مشروم سے حاصل کر سکتے ہیں. روزانہ دودھ کے دو سے تین گلاس پیئو. یہ کیلشیم سے بھوپور ہوتا ہے اور آپکی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور قد کے ساتھ ساتھ آپکےجسم کی نشونما میں مدد کرتا ہے.

آپکو کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے. باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے جس میں یوگا بھی شامل ہونا چاہیے. آپ لٹکنے والی ورزش بھی کر سکتے ہیں, پاوّں کو ہاتھ لگانے والی ورزش, سومّنگ اور جسم میں لچک پیدا کرنے والی ورزشیں بھی کر کے قد میں اضافہ حاصل کر سکتے ہیں.


  • 0
زخم پاؤں سے امداد حاصل

پاؤں میں سوجن کا گھریلو علاج

آج کل کے دنوں میں پاؤں میں سوجن اور درد عام ہے. پورا دن بھاری کام یا زیادہ دیر کے لئے بیٹھنا آپکے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے. آپکے پاؤں خود بخود پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے سوجھ جاتے ہیں. یہ پاؤں کے کسی بھی حصّے میں درد کی وجہ بن جاتے ہیں جیسے کہ ایڑھیاں, ٹخنے. آپ آسانی سے گھر پر پاؤں کی سوجن کا علاج کر سکتے ہیں کچھ فائدہ مند تجاویز کا استعمال کرکے, جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • دو ٹب لیں اور ایک کو ٹھنڈے پانی سے جبکہ دوسرے کو گرم پانی سے بھریں. دونوں ٹبز میں اپسوم نمک یا سمندری نمک شامل کریں. اب ان دونوں ٹبز میں چار چمچ سرکے کے بھی ملا لیں. اپنے پاؤں کو گرم پانی والے ٹب میں 20 منٹ رکھیں اور پھرکچھ دیر کے لئے پاؤں ٹھنڈے پانی کے ٹب میں رکھیں 10 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. جب بھی آپ اپنے پاؤں میں سوجن یا درد محسوس کریں تو اس عمل کو دوہرایئں.
  • لونگ کے تیل کے صحت کے حوالے سے بیشمار فوائد ہیں لیکن زیادہ تر اسکا فائدہ جوڑوں اور پٹھوں کے علاج کے لئے کیا جاتا ہے. تھوڑا سا لونگ کا تیل لیں اور اس سے اپنے پاؤں پر مساج کریں. جب تک مثبت نتائج نہ حاصل کر لیں تب تک اس علاج کو جاری رکھیں.

  • 0
تیزی سے وزن حاصل کرنے کے لئے تجاویز

بہترین 7 آسان تجاویز وزن فاسٹ حاصل کرنے کے لئے

وزن کم کرنے کے طرح کچھ لوگ وزن بڑھانا چاھتے ہیں اور تاکہ وہ خوبصورت لگ سکیں. یہ اسلئے ہیں کیونکہ انکی جسامت دبلی پتلی اور کوئی شیپ نہیں رکھتی. وہ بہت سی تراکیب پر عمل بھی کرتے ہیں لیکن وزن بڑھانے میں ناکام رہتے ہیں. مندرجہ ذیل تیزی سے وزن حاصل کرنے کے لئے تجاویز بتائی گئی ہیں جو آپکی خواہش کے مطابق وزن حاصل کرنے میں مدد دیں گی:

  1. زیادہ سے زیادہ کھایئں. cheesy اور فیٹی خوراک زیادہ کھانے کی کوشش کریں, کیونکہ پنیر وزن حاصل کرنے کے لئے بہت مددگار ہے.
  2. کھانے سے پہلے پانی نہ پیئیں , یہ آپکے معدے کو بھر دے گا اور جس وجہ سے آپ کم کھا سکیں گے.
  3. کھانا کھانے کے لئے بڑی پلیٹس کا استمعال کریں.
  4. کافی میں کریم اور چینی شامل کر کے پیئیں.
  5. اپنی خوراک میں زیادہ پھل اور سبزیوں کی بجاۓ پروٹین اور کاربز کا استمعال کریں. پروٹین پٹھوں کی تعمیر کرنے میں مدد دیتے ہیں.
  6. وزن بڑھانے والے جوس کا استمعال کریں.
  7. بھاری وزن اٹھانے کی بھی کوشش کریں یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے.

  • 0
صحت مند آنکھوں کی روشنی

صحت مند نظر کے لئے علاج

صحت مند آنکھوں کی روشنی ہر شخص کی ضرورت ہے. کسی کو بھی نظر کے لئے عینک پہنانا اچھا نہیں لگتا. کرنے کے لئے آپ کی نظر کو صحت مند رکھنے آپ کو کچھ ہدایات پر عمل کرنا چاہئے:

اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو اسکو کرنے سے خود کو روکیں، کیوں کہ تمباکو نوشی آپکی نظر کے پٹھوں کو کمزور کرتی ہے. جب بھی باہر جایئں سن گلاسز پہن کے جایئں. سورج کی خطرناک ریز آپکی نظر کو متاثر کر سکتی ہیں.

زیادہ عرصے تک موبائل اور کمپیوٹر استمعال کرنے سے بھی گریز کریں. انکا بے جا استمعال آپکی آنکھوں کو کمزور بناتا ہے اسکے علاوہ انہیں خشک, دھندھلا, سردرد اور آنکھوں میں دباؤ کی وجہ بنتا ہے.


  • 0
خشک کھانسی

خشک کھانسی سے مدد حاصل کریں

خشک کھانسی خشک ہوا اور الرجی کی وجہ سے ہے. اسکی وجہ سے گلے میں خراش محسوس ہوتی ہے اور یہ کھانسی کی وجہ بنتی ہے. آپ اسکی وجہ سے اپنے پھیپھڑوں میں درد محسوس کرتے ہیں. آپ مندرجہ ذیل تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے گھر پر اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں.

  • نمک کا پانی: ایک پانی کا گلاس میں نمک شامل کر کے ابالیں. اس سے دن میں وقفے سے پانی کے گرارے کریں.
  • شہد کے ساتھ گرم دودھ: نیم گرم دودھ میں کچھ شہد شامل کریں اور سونے سے پہلے اسکو پیئیں.
  • ہلدی: شامل کریں پسی ہوئی ہلدی ایک گلاس پانی میں اور کالی مرچ اور اسے ابالنے. آپ ذائقے کے لئے اس میں شہد میں اور دارچینی شامل کر سکتے ہیں. خشک کھانسی کے دوران اسکو پیئیں.
  • شہد کے ساتھ نیبو: آپ قدرتی طور پر گھر میں بھی سیرپ بنا سکتے ہیں، دو چمچ لیموں کا رس اور دو چمچ شہد کو آپس میں ملا لیں. اس سیرپ کو دن میں دو سے تین مرتبہ استمعال کریں.

  • 0
خراٹے

خراٹوں کے شور سے بچنے کی تجاویز

سانس مشکل آنے کی وجہ سے جو شور پیدا ہوتا ہے انکو خراٹے کہتے ہیں. یہ میڈیکل کی کچھ بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے. اس سے بچنے کے لئے آپکو اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے. اگر آپکا وزن زیادہ ہے تو اپنا وزن کم کریں, کیوں کہ زیادہ وزن رکھنے والے لوگوں کو اکثر اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے.

الٹا سونے کی بجاۓ سیدھا سویئں. جب آپ الٹے سوتے ہیں تو آپکو سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے. اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو جلد سے جلد اسکو چھوڑنے کی عادت ڈالیں. شراب پینے سے بھی گریز کریں کیوں کہ یہ آپکے پٹھوں پر دباؤ ڈالتی ہے اور جس وجہ سے سانس مشکل سے آتا ہے اور خراٹے بھی تعداد میں بڑھتے ہیں.


  • 0
Cellulite دور کرنے کے لئے

ران کی چربی دور کرنے کے لئے تجاویز

ساتھ رانوں cellulite کے آپ کو صحت مند بناتا ہے اور آپ کی چربی نظر آئے. جب آپ ضرورت سے زیادہ چکنائی والی خوراک کھاتے ہیں تو چکنائی چربی کی صورت رانوں اور کولہوں میں جما ہوجاتی ہے. چربی زیادہ ہونے کی وجہ سے جلد کھچ جاتی ہے اور جھریاں پڑ جاتی ہیں جس وجہ سے جسم بے ڈھنگا دیکھنے لگتا ہے. اس اضافی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنی خوراک کو بہتر بنایئں اور ورزش کی عادت بنایئں. پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصّہ بنایئں.

باقاعدگی سے ورزش کرنے کی کوشش کریں. کم از کم 30 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. squats, رسی کودھنے اور سیڑھیاں چڑھنے سے آپکے جسم سے اضافی چربی دور ہوجاۓ گی. ٹانگوں کی ورزش کرنے کے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں.


  • 0
اندام نہانی ڈسچارج

اندام نہانی ڈسچارج کا علاج (لیکوریا)

سیب کا سرکا لیکوریا کے علاج کے لئے بہت مفید ہے. منرل پانی اور سیب کے سرکے کی برابر مقدار ملا لیں. دن میں دو مرتبہ اس مکسچر سے اندام نہانی دھویئں، اس عمل کو کچھ دنوں تک جاری رکھیں. کیلے میں بھی اس بیماری سے لڑنے کی خاصیت موجود ہوتی ہے. اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے دو پکے ہوئے کیلے کھایئں.

پانی میں تھوڑی سی بھنڈی شامل کریں. اور اسے 20 منٹ کے لئے ابال لیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں. لیکوریا کو روکنے کے لئے اس پانی کو باقاعدہ پیئیں. آپ کچھ ذائقہ کے لئے میٹھا شامل کر سکتے ہیں. امرودکے پانی کے ساتھ آپ اندام نہانی دھویئں. اس مقصد کے لئے امرود کے چند پتے لیں اور پانی میں 30 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے اس پانی کا استعمال کریں.


  • 0
تجاویز آپ درد شقیقہ کو کم کرنے

شقیقہ کم کرنے کی تجاویز (سر کا درد)

یہ روزمرہ کی بہت سی وجوہات اور تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے. آپ بہت زیادہ تھکن محسوس کرتے ہیں جب آپکو آدھے سر کا درد شروع ہوجاتا ہے. آپ مندرجہ ذیل پر عمل کر سکتے تجاویز آپ درد شقیقہ کو کم کرنے.

  • اپنی پریشانی اور تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں.
  • اس دوران گردن اور سر کا مساج کریں.
  • صحت سے بھرپور خوراک کھایئں.
  • پانی کی گرم بوتل اپنی گردن کے گرد رکھ کر گرمائش دیں. یہ عمل آپکو اس درد سے جلدی چھٹکارا دلوانے میں مدد کرے گا.
  • اوپر بتائی گئی تجاویز سے آپکو آرام نہیں آتا تو آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور دوائی لیں.
  • اس درد کے دوران کھانا مت چھوڑیں.
  • اور نہ ہی ایسی خوراک کھایئں جو مزید اس درد کو بڑھانے کی وجہ بنتی ہے.

  • 0
جوڑوں کا درد

جوڑوں کا درد سے نجات حاصل کریں

یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اور اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں. وزن کا بڑھ جانا اسکے پیچھے اہم مسئلہ ہے. سب سے پہلے صحت مند خوراک کا استمعال کرتے ہوئے اپنا وزن کم کریں. اپنی غذا میں صحیح فیٹی ایسڈ شامل کریں. اور جوڑوں کا مساج بھی کریں.

اپنے کھانے میں زیادہ سے زیادہ ہلدی شامل کریں. یہ آپ کے جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے. زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی آپکو اس درد سے نجات دلواتا ہے. ان سب تدابیر کو استمعال کرنے کے بعد بھی اگر آپکو آرام محسوس نہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کو استمعال کریں.