خشک میوہ جات کھانے کے فوائد

  • 0
خشک پھل فوائد

خشک میوہ جات کھانے کے فوائد

لوگ اپنی زندگی میں صحت سے بھرپور کھانے کی اشیا استمعال نہیں کرتے . ٹیلی ویژن دیکھنے کے دوران چکنائی سے بنی چیزیں کھاتے ہیں جو کہ انکی جسمانی حالت بگاڑ دیتے ہیں . یہ غیر صحت مند جنک فوڈ انکا معدہ خراب کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے . جنک فوڈ میں وٹامنز کی بجاۓ اضافی کیلوریز ہوتی ہیں . ہم میں سے بہت سے لوگ اس کشمکش میں ہوتے ہیں کہ خشک میوہ جات صحت سے بھرپور ہیں یا صرف مٹھاس ہی رکھتے ہیں . کچھ لوگ صرف اسی سوچ کو لے کر چلتے ہیں کہ صرف تازہ چیزیں ہی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہیں لیکن خشک میوہ جات کے ساتھ ایسا نہیں ہے , یہ اپنی تازہ حالت کی بجاۓ خشک حالت میں زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں .

خشک میوہ جات کیسے بنتے ہیں

خشک میوہ جات کی روایت قدیم زمانے سے چلتی آرہی ہے اور نئی نسل میں بھی یہ روایت قائم ہے، خشک میوہ جات عام پھل ہی ہیں جن کو کیمیائی عمل سے گزار کر خشک کر لیا جاتا ہے، اور یہ کیمیائی عمل سورج کی روشنی سے بھی کیا جاتا ہے .

اس سے پھل کا سائز چھوٹے سائز میں بدل جاتا ہے، اس میں ملٹی وٹامنز ہوتے ہیں جو آپکے میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں اور آپکو صحت مند احساس بخشتے ہیں .

یہاں خشک میوہ جات کی قسمیں ہیں جو آپکے کھانے کے میز کو رنگوں سے بھر دیں گی .

کشمش

کشمش تازہ انگوروں میں سے پانی نکال دینے کے بعد تیار کیے جاتے ہیں . کشمش کے اندر وٹامنB ہوتا ہے جو آپکے بالوں کا گرنا روکتا ہے خون کی روانگی کو بھی بہتر بناتا ہے . اس کے علاوہ اس میں موجود آئرن انیمیا کی بیماری کو ختم کرتی ہے اور انسان میں سرخ خون کے خلیات بناتی ہے . اسکے فائدے بس یہاں تک ہی محدود نہیں اس میں موجود پوٹاشیم دل اور دماغ کے دورے پڑنے سے بچاتا ہے , اسکے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کے امراض اور خون کی نالیوں کو بھی کھولتی ہے . کشمش کام کرنے کے لئے جو کاربوہائڈریٹ چاہیے ہوتے ہیں وہ حاصل کرنے کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے . کھانے میں کشمش کا استمعال آپکو بھرپور غذائیت دیتا ہے .

کھجوریں

کھجوریں شوگر کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ رکھتی ہیں، کیوں کے ان میں موجود مٹھاس شوگر کی کمی کو پورا رکھتی ہیں . اس میں وٹامنK موجود ہوتا ہے , جو چوٹوں کے آرام کے لئے بہت خاص ہے . اگر پٹھوں میں کوئی فریکچر ہوجاۓ تو یہ اسکو بھی ٹھیک کرتی ہیں . وٹامنK بھی دوسرے 13 وٹامنز کی قسموں میں سے ایک ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے . جن لوگوں کو آسٹیوپوروسس کی شکایت رہتی ہے انکو چاہیے کہ کشمش کا استمعال کریں جو کہ وٹامنK سے بھرپور ہے .

خوبانی

خوبانی میں وٹامنA موجود ہوتا ہے یہ آنکھوں کی روشنی کی کمزوری سے بچاتا ہے اور ریٹنا کے پٹھوں کو بھی مضبوط کرتا ہے . پوٹاشیم کولیسٹرول کے سطح کو کم کرنے کے لئے بہت اچھا ہے . اس میں زنک اور میگانیز کی بھی خصوصیت موجود ہوتی ہے . اسکے اندر بنیادی الیکٹرولائٹ ہوتی ہے جو دل کے پٹھوں کو سہی کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے .

انجیر

انجیر کو شہتوت کے خاندان سے منسلک کیا جاتا ہے . یہ پوٹاشیم اور کیلشیم کی خام شکل ہے. اسکے اندر وٹامنB6 ہوتا ہے جو جسم میں موجود چربی کو بدل کر توانائی میں بدل دیتا ہے جو جگر کے کام کے لئے بہت فائدہ مند ہے . انجیر قبض کو ختم کرنے کے لئے بھی استمعال ہوتی ہے اور بہت فائدہ فراہم کرتی ہے . خوبانی ہمارے جسم میں کینسر کے خطرات کو کم کرتی ہے . یہ کینسر کے خلیات کو ختم کرتی ہے اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہوئے جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کرتا ہے .


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں