خشک آلو بخارے کے فوائد

  • 0
خشک بیر کے فوائد

خشک آلو بخارے کے فوائد

خشک آلو بخارا یہ کھانے میں مزیدار لگتا ہے اور کچھ کھانوں میں ذائقے کے طور پر بھی استمعال ہوتا ہے . خشک آلو بخارا کھانے کے طور پر بھی استمعال ہوتا ہے، کیوں کہ روزمرہ معدے کے بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں، ان کے لئے یہ ایک بہتر علاج ہے .

نئی تحقیق سے سائنس دانوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ خشک آلو بخارا صحت کے لئے بہت فائدہ رکھتا ہے لیکن یہ استمعال کیا جاتا ہے خشک حالت میں اور اسکے ایک سے زیادہ فائدے ہیں کینسر سے نجات کے لئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے . غذایت کی ماہر NANCY TURNER کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے میں مائکرو میوٹا بیکٹیریا بڑھانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس کی بنا پر یہ آنتوں کے کینسر ہونے سے بچاتا ہے اور اس کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے . NANCY کا کہنا ہے کہ ہماری آنت میں 4000 سے زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں، لہٰذا خشک آلو بخرے کا استمعال بڑی آنت میں کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے . ماہرین کا بھی یہ ہی کہنا ہے کہ خشک اور تازہ آلو بخارے میں ایک خاص فرق ہے . خشک آلو بخارے میں یہ فائدہ ہے کہ اسکے ریشے جذب ہو جاتے ہیں جب کہ تازہ میں ایسا نہیں ہوتا . خشک آلو بخارے کے اندر چینی کا ایک خاص sorbiotol فارمولا کی ایک منفرد قسم پائی جاتی ہے: C6H14O6. Sarbitol قبض کے علاج کے لئے استمعال کیا جاتا ہے . Sarbitol ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کے لئے بھی استمعال ہوتا ہے کیوں کہ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کرتا ہے .

خشک آلو بخارے سے دل کے امراض کا بھی علاج کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ کارڈیو کے بھی علاج کر سکتے ہیں . قدیم زمانے میں خشک آلو بخارے گرم ادویات کے طور پر بیچے جاتے تھے . یہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو برقرار رکھتا ہے یعنی کہ زیادہ بڑھنے نہیں دیتا اور دائمی بیماریوں سے حفاظت میں مدد دیتا ہے .

خشک آلو بخارے میں وٹامنK اوربیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے اسکے علاوہ وٹامنK بڑھاپے کو جلدی آنے سے روکتا ہے . اسکے علاوہ اس میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے جو دل کو اسکے کام سہی سے انجام دینے میں مدد دیتا ہے . خشک آلو بخارا آسٹیوپوروسس کے عمل میں بھی بہت فائدہ مند ہیں کیوں کہ یہ ایک خاص مقدار کیلشیم کی بھی پیدا کرتے ہیں , اس کے علاوہ بوران اور آئرن پٹھوں کو متحرک کرتا ہے . خشک آلو بخارا کھانے کی ایک دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ پٹھوں کی سوزش بھی ختم کرتا ہے، اور ایسے لوگ جو جم جاتے ہیں انکو چاہیے کہ اپنی خوراک میں انکا استمعال ضرور رکھیں . تحقیق سے یہ بھی پتا چلتا ہے کے خشک آلو بخارے کھانے سے چربی ختم ہوتی ہے اور یہ بھوک کی خواہش کو بھی کم کرتے ہیں .

تاہم خشک آلو بخارے کے فائدوں کو مدنظر رکھتے ہے اسے روزانہ کھانے کی عادت بنایئں اور ساتھ ہی ساتھ بادام اور پستہ بھی استمعال کریں . یہاں اسکو بنانے کے لئے ایک بہترین ترکیب موجود ہے . خشک آلو بخارے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب انکو ایک پتیلی میں ڈالیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر دیں، اب ابال انے تک اسے پکایئں اور ضرورت کے مطابق اس میں چینی شامل کر لیں پھر بعد میں اس میں خوبانی ڈال دیں . کچھ دیر پکنے کے بعد اسے اتار لیں اور کسی جار یا بوتل میں ڈال کر فریج یا کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں . آپ اسکو اناج کی روٹی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں . یہ بہت صحت مند ناشتا ہے اور آپکو وٹامن اور منرلز سے بھرپور دن بھر کے لئے غذایت بخشتا ہے .


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں