منہ کی بو یا منہ سے بو آنا

  • 0
منہ کی بو

منہ کی بو یا منہ سے بو آنا

یہ لوگوں میں بہت عام بیماری ہے لیکن اس کے باعث بہت شرمندگی کا سامنا ہوتا ہے. اس صورت میں منہ سے بو آتی ہے اور آپ کے اردگرد کے لوگوں کو اس سے واقعی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے. اس میں مبتلا شخص سماجی اجتماع میں آزادانہ طور پر نہیں جا سکتا یا کسی بھی اجتعماع میں اپنے خیالات کو بیان نہیں کر سکتے ہیں. وہ انسان پھر خود کو تنہا اور پریشان محسوس کرنے لگتا ہے. اس کے علاوہ جو لوگ اس مسئلے سے متاثر شخص کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں ان کو بھی بہت مشکل کا سامنا ہوتا ہے. دن بدن حالت بری ہوتی جاتی ہے. منہ کی بو بری بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی خود اعتمادی کو بھی کم کرتی جاتی ہے.

منہ سے بو آنے کی وجوہات

کھانا کھانے کے بعد یہ بڑی آنت میں ہضم ہونے کے لئے داخل ہو جاتا ہے. یہ عمل خود میں بہت سے کیمیکلز اور معدے کے تیزاب کا استعمال کرتے ہوئے پورا ہوتا ہے. اس بنا پر منہ میں تیزابیت کی بو آنے لگتی ہے. ہماری خوراک کچھ بھی ہو سکتی ہے جیسے کہ لہسن، ادرک مچھلی یا سرخ گوشت. اس کی دوسری بڑی وجہ خود کی صفائی ہے جیسے کچھ لوگ دانتوں کو صاف نہیں کرتے اور اس وجہ سے بھی ان کے منہ سے بو آنے لگتی ہے. ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں وہ ہمارے مسوڑھوں میں رہ جاتا ہے اور بیکٹیریا پیدا ہونے لگتے ہیں. ان بیکٹیریا کی وجہ سے منہ میں بو پیدا ہوجاتی ہے. سیگریٹ نوشی یا تمباکو کا استعمال بھی آپ کے منہ میں بو کی وجہ بنتا ہے، اور اس طرح کی بو سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے. ایسے لوگ جو ڈائٹ کرتے ہیں ان کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے. تاہم یہ کچھ وجوہات ہیں جس بنا پر منہ سے بو آتی ہے. ہمیں منہ کی بو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اس عادت کو چھوڑنا چاہیے.

منہ سے آنے والی بری بو سے کس طرح نجات حاصل کی جائے

مصنوعی دانتوں کی صفائی

اگر آپ مصنوعی دانتوں کا استعمال کرتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے ان کو اتار کر سوئیں اور اگلے دن ان کو دوبارہ واپس لگانے سے پہلے آپ کے ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویات کی مدد سے دھو کر استعمال کریں. ہر بار ان کو لگانے سے پہلے اچھی طرح سے ان کو دھو لیں. یہ عمل آپ کے منہ سے بری بو آنے سے روک دے گا.

سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

اگر آپ سگریٹ پینے یا تمباکو کا استعمال کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ان کے استعمال کے بعد منہ کو کسی ماوتھ واش سے کلی کریں یا پودینے کے چند پتے چبا لیں. اس سے تمباکو سے آنے والی بو کم ہو گی اور منہ سے خوشبو آئے گی.

منہ کی صفائی

ہمیشہ کچھ بھی میٹھا کھانے کے بعد صاف پانی سے کلی کر لیں تاکہ منہ میں موجود زرے نکل جائیں. کسی فلورائیڈ پیسٹ کی مدد سے دانتوں کو اچھی طرح برش کریں.

غذا کے انتخاب میں احتیاط

کھانے کی اشیاء کھاتے وقت ان کا بہتر انتخاب کریں. ایسا کھانا کھانے سے گریز کریں جس میں سے چبھن پیدا کرنے والی بو آتی ہو. کیونکہ ایسا کھانا کھانے کے بعد آپ کے منہ سے بو آئے گی.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں