مہینہ: جنوری 2017

  • 0
سیب سائڈر سرکہ کے فوائد

سیب سائڈر سرکہ کے صحت کے لئے فوائد

آپ سب سیب سائڈر سرکہ کے نام سے واقف تو ہونگے. ایک کہاوت مشہور ہے کہ" روزانہ ایک سیب کا استعمال آپکو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے", اس بات سے واضح طور پر صحت کے حوالے سے سیب کے فوائد کا پتا چلتا ہے. اسی طرح یہاں پر سیب سائڈر سرکہ کے صحت کے لئے فوائد بتائے گئے ہیں. ایسے لوگ جو پیٹ کی چربی کا شکار ہوتے ہیں, ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب سائڈر سرکہ کا ملا کر اچھے سے شامل کرلیں. وزن کی کمی کے لئے روزانہ اسے خالی پیٹ پیئں یہ آپکا میٹابولزم بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں کمی واقع ہوتی ہے. یہ آپکے جسم سے اضافی چربی کو خارج کرتا ہے. اس میں گلے کی سوزش کا علاج کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہے.

¼ کپ سیب سائڈر سرکے کا اور ¼ کپ نیم گرم پانی کا لیں. دونوں کو اچھی طرح ملا لیں دن میں دو مرتبہ اس پانی سے غرارے کریں.

کیل مہاسے ہر نوجوان لڑکی لڑکے کا بڑا مسئلہ ہیں. سیب سائڈر سرکہ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو مہاسوں کو ہونے سے روکتی ہیں, مہاسوں کے بعد پیدا ہونے والے سرخ نشانات کو کم کرتا ہے جلد کی رنگت کو بھی بہتر بناتا ہے. یہ صحت مند کولیسٹرول کو بھی فروغ دیتا ہے. آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے.


مسوڑھوں کی سوجن

مسوڑھوں کی سوجن کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر

یہ آجکل ہر کسی کا عام مسئلہ ہے. مسوڑھے خون کی وریدوں سے ملکر بنے ہوتے ہیں. یہ بہت حساس ہوتے ہیں ضرورت سے زیادہ سیگریٹ پینے سے اور تمباکو کی مصنوعات کے استعمال سے انکو نقصان پہنچتا ہے. یہاں میں آپکو مزید مسوڑھوں کی سوجن اور ان کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتا رہی ہوں. زیادہ تر لوگوں کی عادت ہے کہ وہ بستر پر جانے سے پہلے اپنے دانت برش نہیں کرتے . ان کے دانتوں میں رات بھر خوراک جمع رہنے سے کیویٹی پیدا ہو جاتی ہے جو مسوڑھوں کی سوجن کی وجہ بنتی ہے. دانتوں میں نامناسب طریقے سے برش کا استعمال بھی سوجن کی وجہ بنتی ہے. لوگ سوجن کے علاج کے لئے مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں.

آپ مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے سوجن کا علاج کر سکتے ہیں:

  • نمک کا پانی: نیم گرم پانی کا ایک گلاس لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ نمک شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کر لیں. اس پانی سے دن میں دو مرتبہ کلی کریں.
  • پسی ہوئی ہلدی: ¼ چمچ ہلدی پاؤڈر لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں. اب انگلی یا برش کی مدد سے اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگا لیں اور اسے 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. پھر نیم گرم پانی کی مدد سے کلی کر لیں .
  • ایلوویرا: ایلوویرا کی جیل لیں اور سوجن والے مسوڑھوں پر اسکو لگا لیں. آہستہ سے 2 منٹ کے لئے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے کلی کر لیں.

اگر آپکو ایسا محسوس ہو کہ آپکی یہ سوجن گھریلو ٹوٹکے کرنے سے ٹھیک نہیں ہو رہی تو فورا کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھائیں.


میک اپ کو صاف کرنا

میک اپ کو صاف کرنے کے لئے تجاویز

میک اپ ہر خواتین کی ضرورت بن چکا ہے. تمام خواتین اور لڑکیاں جب بھی باہر آفس یا کسی پارٹی پر جاتی ہیں تو لازمی میک اپ کر کے جاتی ہیں. بہت سے خواتین واٹر پروف میک اپ استعمال کرتی ہیں جبکہ دیگر سادہ میک اپ کا استعمال کرتی ہیں. دن کے اختتام پر, صحت مند جلد کے لئے میک اپ اتار کر سونا نہایت ضروری ہے. اگر آپ میک اپ کئے ہوئے ہی سو جاتے ہیں تو, یہ آپکی جلد کے مساموں کو بند کر دیتا ہے اور جس وجہ سے کیل مہاسے پیدا ہوتے ہیں. یہاں میں آپ کو میک اپ صاف کرنے کی تجاویز بتا رہی ہوں جس جو استعمال کر کے بآسانی میک اپ صاف کیا جا سکتا ہے. سب سے پہلے آپکو چہرے کی بیس صاف کرنے کی ضرورت ہے. ہتھیلی پر تھوڑی سی کریم یا لوشن لیں اور اس سے اپنے چہرے پر اچھی طرح اس سے مساج کریں.

کلینزر اچھی طرح سے آپکے چہرے سے میک اپ ہٹا دے گا. اگر آپ اپنی آنکھوں پر واٹر پروف آئی شیڈز کا استعمال کرتی ہیں تو انہیں صابن یا فیس واش سے صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے. ان کو صاف کرنے کے لئے روئی پر ویسلین جسے پیٹرولیم جیلی بھی کہتے ہیں لگائیں. پھر اس روئی کی مدد سے اپنی آنکھوں سے شیڈز صاف کرلیں. سرخی صاف کرنے کے لئے گیلی روئی پر کلینزر لگائیں اور ہونٹوں پر اندر کی جانب اسکو ملیں. میک اپ اتارنے کے بعد اپنے چہرے کو صابن یا فیس واش کی مدد سے اچھی طرح دھو لیں. اور سونے سے قبل اپنے چہرے پر موئسچرائزر لگا کر سوئیں.


  • 0
زیتون کے تیل کے فوائد

زیتون کے تیل کے صحت کے لئے فوائد

یہ زیتون کے درخت سے حاصل کیا جاتا ہے. زیتون کا تیل مونو سیچوریڈڈ , اینٹی آکسیڈینٹ, اینٹی انفلامینڑی خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے. یہاں بےشمار زیتون کے تیل کے صحت کے لئے فوائد, ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

  1. یہ آپکو چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے.
  2. وزن میں کمی میں مدد کرتا ہے.
  3. کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے.
  4. عمر نہ بڑھنے کی خصوصیات رکھتا ہے.
  5. نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے.
  6. میٹابولزم بڑھاتا ہے.
  7. دل کے دورے پڑنے سے حفاظت کرتا ہے.
  8. جلد کا کینسر نہیں ہونے دیتا.
  9. ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے.
  10. ڈپریشن کے خطرے کو کم کرتا ہے.

روزہ

روزے کے صحت کے لئے فوائد

بہت سی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزہ کے صحت کے حوالے سے بےشمار فوائد ہیں. جب ہم کافی دیر کے لئے کچھ نہیں کھاتے تو ہمارے جسم میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں, ہمارا جسم جمع شدہ گلوکوز کو استعمال کرتا ہے جو جسم میں موجود اضافی چربی کو جلانا شروع کرتی ہے , اور نتیجے میں وزن کم ہونے لگتا ہے. یہا بہت سے روزے کی صحت کے لئے فوائد ہیں, جن میں وزن کی کمی سمیت, ذیابیطس سے نجات بھی شامل ہیں.

روزے کی حالت میں آپ کافی دیر کے لئےکھانا چھوڑ دیتے ہیں, تب جسم میں موجود یا جمع شدہ طاقت آپکو کام کرنے میں مدد کرتی ہے, اس عمل سے عام روٹین کے مقابلے میں زیادہ چربی ختم ہوتی ہے. روزہ آپکے میٹابولزم کو بھی تیز کرتا ہے, اگر آپکا مدافعتی نظام بہتر نہیں ہے تو روزہ رکھنے سے آپکے نظام انہضام کو کچھ دیر کے لئے آرام ملتا ہے. روزہ صحت مند میٹابولک عمل کو بھی فروغ دیتا ہے. جو لوگ کیل مہاسوں سے پریشان ہوتے ہیں انکو بھی چاہیے کہ وہ روزہ رکھیں, کیونکہ سارا دن خالی پیٹ رہنے سے جسم میں موجود ٹاکسن پیشاب کے ذریعے سے خارج ہوجاتے ہیں اور جسم کے دوسرے حصوں کے نظام کو بہتر بناتے ہیں جیسے کہ جگر, دل اور گردے.


آنکھ کا میک اپ

آنکھ کے میک اپ کی تجاویز & ٹیکنیکس

آنکھیں چہرے کا ایک خوبصورت حصہ ہوتی ہیں. جب آپ باہر یا کسی پارٹی پر جاتی ہیں تو آپ اپنے چہرے پر میک اپ کر کے جاتی ہیں. لیکن آنکھوں پر کیا گیا میک اپ زیادہ پرکشش ہوتا ہے. خواتین اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف رنگوں اور اچھے برانڈز کے آنکھوں کے شیڈز استعمال کرتی ہیں. یہاں پر بھی میں چند آنکھوں کے میک اپ کی تجاویز & ٹیکنیکس بتا رہی ہوں جن پر عمل کر کے آپ اپنی آنکھوں پر خوبصورت میک اپ کر سکتی ہیں.

موئسچرایزر کی تھوڑی سی مقدار لیں اور اسے آنکھوں کے اوپر کے حصے پر لگائیں. اچھے برانڈ کی بیس جو آپ چہرے پر استعمال کرتی ہیں اسے آنکھوں پر لگائیں. آنکھوں پر شیڈز لگانے سے پہلے آنکھوں کی نچلی جانب ایک چھوٹا ٹیپ کا ٹکڑا رکھ لیں. ایسا کرنے سے آنکھوں پر لگائے جانے والے شیڈز چہرے پر نہیں گریں گے. اب اپنے لباس کے رنگ کے مطابق اپنی آنکھوں پر شیڈ لگائیں. اب اپنی پلکوں پر مسکارا کی پہلی کوٹ لگائیں اب پلکوں پر چھوٹے برش کی مدد سے ٹیلکم پاوڈر لگائیں. اب پھر مسکارا کی دوسری کوٹ اپنی پلکوں پر لگائیں. یہ عمل آپکی پلکوں کو لمبا اور گھنا کرے گا. مسکارا لگانے سے پہلے آنکھ کے اوپر کی جانب کوئی چمچ اور سخت کارڈ بورڈ رکھ لیں تاکہ مسکارا آنکھ کے اوپر کی جانب نہ لگے.

اپنی بھنوؤں کی نیچے کی جانب اور آنکھ کے تھوڑا اورپر سفید پینسل یا سفید شیڈ لگائیں اس کے آنکھیں مزید نمایاں نظر آئیں گی. آنکھوں میں کاجل یا پینسل لگائیں. اسکے علاوہ آپ مختلف رنگوں کے لینز بھی لگا سکتی ہیں. یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آنکھوں کے لئے ہمیشہ برانڈڈ میک اپ اور معیاری لینز کا استعمال کریں.