مہینہ: دسمبر 2016

  • 0
صحت کے لئے بھنڈی کے فوائد

صحت کے لئے بھنڈی کے فوائد

زیادہ تر لوگوں کو بھنڈی اسکے ذائقے اور لیس دار ہونے کی وجہ سے پسند نہیں ہوتی . لیکن صحت کے لئے بھنڈی کے فوائد دوسری سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں. یہ کیلوری میں کم ہوتی ہیں. ذیابیطس کے مریضوں کو اس سبزی کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے. اس میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپکو ذیابیطس کی بیماری سے بچاتی ہیں. بہت سے لوگ خون میں زیادہ کولیسٹرول اور زیادہ وزن کی وجہ سے دل کے مریض ہوتے ہیں. یہ کیلوریز میں بہت کم ہوتی ہیں اسلئے یہ آپکو دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہیں.

فولیٹ یا وٹامن B9 بھنڈی میں موجود ہوتا ہے, یہ وٹامنز دماغ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں لہذا بھنڈیاں دماغ کی صحت کو فروغ دیتی ہیں. فولک ایسڈ حاملہ خواتین کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے, لہذا بھنڈی کا استعمال حاملہ خواتین کے ہونے والے بچے کو کسی بھی قسم کے معذوری سے بچاتا ہے. یہ حمل کے دوران ہونے والی قبض کو بھی دور کرتا ہے.


صحت کے لئے صبح کی سیر کے فوائد

صحت کے لئے صبح کی سیر کے فوائد

صبح کی سیر ہر کسی شخص کے لئے بہت ضروری ہے. سلم اور سمارٹ جسم کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لئے ہر شخص کو کھانے میں اضافی خیال کی ضرورت ہے اور اسکے علاوہ روزانہ ورزش بھی لازمی کرنی چاہیے. کچھ لوگ صبح کی سیر کے لئے جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ سارا دن کے کام کے بعد اپنے دماغ کے سکون کے لئے شام کو چہل قدمی کے لئے جاتے ہیں. دونوں وقت چلنے کے فوائد ہیں. لیکن صحت کے لئے صبح کی سیر کے فوائد زیادہ مؤثر ہے. جب آپ اپنے دن کا آغاز صبح کی سیر سے کرتے ہیں تو یہ آپکے دل کی صحت کو فروغ دیتا ہے, یہ آپکو دل کے دورے سے بچاتی ہے.

یہ آپکے بلڈ پریشر, شوگر لیول اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے. صبح کی سیر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ آپکا وزن کم کرنے کے علاوہ آپکے جسم کی شیپ کو بھی خوبصورت بناتی ہے.

صبح کی تازہ ہوا آپکے مزاج کو بہتر راحت بخشتی ہے. صبح کے وقت زیادہ سے زیادہ سبزہ دیکھیں, کیونکہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح کے وقت سرسبز پودے اور درخت دیکھنے سے آنکھوں کی صحت کو فروغ ملتا ہے اور یہ عمل آپکے دماغ کو بھی پرسکون رکھتا ہے. روزانہ صبح کے وقت آدھے گھنٹے کی سیر آپکو جوڑوں اور گھٹنوں کی درد سے بھی بچاتی ہے.


خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز

خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز

پاؤں جسم کا ایک اہم حصہ ہیں. یہ ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مدد کرتے ہیں اور ہمارے پورے جسم کا وزن بھی اٹھاتے ہیں. موسم گرما میں جب آپ کھلے جوتے پہنتے ہیں تو پھٹے اور روکھے پاؤں کی وجہ سے آپ شرم محسوس کرتے ہیں. چہرے کی طرح آپکو پاؤں کی دیکھ بھال بھی لازمی کرنی چاہیے. یہاں میں کچھ خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز, بتا رہی ہوں جن پر عمل کر کے آپ خوبصورت اور ملائم پاؤں بآسانی حاصل کر سکتے ہیں.

  1. ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں چند قطرے زیتون کے تیل کے شامل کریں. اب اس میں اپنے پاؤں ڈبوئیں تقریبا 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں.
  2. اچھے سکرب کی مدد سے پاؤں کی سکربنگ کریں اور مردہ خلیات کو ہٹا دیں۔.
  3. موائسچرائزر کی مدد سے اپنے پاؤں کو موائسچرائز کریں.
  4. ضرورت سے زیادہ پسینہ نہ آنے دیں, اس مقصد کے لئے ایسے جوتے پہنیں جن میں سے ہوا کا گزر ہو اور پاؤں میں پسینہ نہ آئے.
  5. ہر مرتبہ نہانے کے بعد اپنے پاؤں کو موائسچرائز کریں.

  • 0
امرود کی صحت کے فوائد

امرود کے صحت کے لئے فوائد (Amrood)

امرود ایک ٹراپیکل خوراک ہے. اسکا منفرد ذائقہ اور خوشبو ہے. یہ اضافی وٹامن اور اینٹی آکسیذینٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد اور صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں. امرود کے صحت کے لئے فوائد بےشمار ہیں.

امرود کے بیج قبض نہیں ہونے دیتے. یہ ریشوں سے بھرپور ہیں. یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے. یہ ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتے ہیں. صحت مند اور چمکدار جلد کے لئے آپکو روزانہ امرود کھانے چاہیے. یہ دانت کے درد کے دور کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات انفیکشن اور جراثیم سے لڑتے ہیں. جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں انکو چاہیے کہ امرود زیادہ سے زیادہ کھائیں کیونکہ اس میں زیادہ مقدار میں فائبرز ہوتے ہیں اور سیب اور مالٹے کے مقابلے میں اس میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے. امرود کو سنیک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے, کیونکہ یہ آپکی بھوک مٹانے کے لئے بہت مفید ہیں.


تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

تمباکو نوشی چھوڑنے کے لئے تجاویز

ایسے لوگ جو اس کے عادی ہوتے ہیں ان کے لئے تمباکو نوشی چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے. جیسا کہ ہم جانتے ہیں تمباکو نوشی صحت کے لئے اچھی نہیں ہوتی یہ نقصان دہ ہے. یہ کینسر کا سبب بنتی ہے. مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں.

  1. ہمیشہ مثبت سوچیں. اپنے اردگرد ہونے والی باتوں اور کاموں کو مثبت انداز میں سمجھنے کی کوشش کریں.
  2. ایسا سوچیں کہ آپ ڈائٹنگ کر رہے ہیں. یہ عمل آپکو تمباکو نوشی کرنے سے روک سکتے ہیں.
  3. تمباکو نوشی کے نقصانات کی ایک فہرست بنائیں. جب بھی آپکو سیگریٹ پینے کی طلب ہو, تمباکو نوشی کے نقصانات کی بنائی ہوئی فہرست کو پڑھ لیں.
  4. جب بھی سیگریٹ پینے کی طلب ہو تو کوئی گم چبا لیں.
  5. آپ اپنے کھانے کے معمول کو بھی تبدیل کریں. اور کھانا کھانے کے بعد کوشش کر کے گھر کے اس حصے میں بیٹھیں جہاں آپ سیگریٹ نہیں پی سکتے. یہ عمل آپکو تمباکو نوشی چھوڑنے میں لازمی مدد کرے گا.

  • 0
جلد کے لیے پانی فوائد گلاب

گلاب کے عرق کے لئے جلد کے فوائد

اس کے بہت سے جلد کے لیے فوائد, اس میں سوزش کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو خراب اور ٹوٹے ٹشوز کی مرمت کرتی ہیں. یہ جلد کی سرخ پن کو کم کرتا ہے. اس سے گڑھے, زخم اور توڑ پھوڑ کو ٹھیک کرنے مدد ملتی ہے. روزانہ گلاب کے عرق کا استعمال جلد کو موائسچرائز رکھتا ہے اور آپکی جلد کو نرم اور ملائم رکھتا ہے. ایک طویل دن کے کام کے بعد آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں, آُپکی آنکھیں بھی تھک جاتی ہیں. اس مقصد کے لئے ٹھنڈے گلاب کے عرق میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھیں اور 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. یہ آپکی آنکھوں کی تھکن کو کم کرے گا.

گلاب کے عرق سے کیل مہاسوں کی جلد کا علاج کرنے میں بھی مدد ملتی ہے. یہ مہاسوں کے سرخ پن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے. کیونکہ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے. یہ جلد کے PH توازن کو برقرار رکھتا ہے. اسکے علاوہ یہ جلد پر اضافی چکنائی آنے سے بھی روکتا ہے. گلاب کے عرق کی خوشبو موڈ کو بہتر بنانے کے لئے بہترین ہے, اسکی مہک آپکو بےچینی سے دور رکھتی ہے اور موڈ کو پرسکون رکھتی ہے.


  • 0
صحت کے لیے چکندر کے فوائد ہیں

صحت کے لیے چکندر کے فوائد

چکند وٹامن C, پوٹاشیم, اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے. آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سبزی باقی سبزیوں سے بہت زیادہ فائدہ رکھتی ہے. چکندر میں موجود ریشے آپکی یاداشت کو بہتر بناتے ہیں. یہاں بےشمار صحت کے لیے چکندر کے فوائد ہیں. چکندر کا جوس چربی نہیں پیدا ہونے دیتا اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے. یہ آپ کے مدافعتی نظام اور عمل انہضام کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مدد کرتا ہے. اس کا استعمال آپکو قبض جیسی خطرناک بیماری سے بچاتا ہے.

حاملہ خواتین کے لئے, یہ بہت فائدہ مند ہے, کیونکہ یہ قدرتی فولک ایسڈ پر مشتمل ہے جو پیدائشی نقائص کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے. چکندر میں موجود قدرتی وٹامن جلد کو تروتارہ رکھتے ہیں اور عمر بڑھنے سے بھی روکتے ہیں. سلاد کے پیالے میں روزانہ چکندر کا استعمال بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے اور اضافی کولیسڑول بھی نہیں ہونے دیتا. جو لوگ دانوں کی وجہ سے پریشان ہیں, انہیں چاہیے کہ یہ ضرور چکندر کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ یہ کیل مہاسوں کا علاج بآسانی کرتا ہے.


قدرتی طور پر پریشانی کو کیسے کم کیا جائے

قدرتی طور پر پریشانی کو کیسے کم کیا جائے

یہ بہت عام ہے اور دن بدن بڑھ رہی ہے. اس کے ہونے کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں. ہر کسی کو رورمرہ کی زندگی میں بہت سے مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے. یہ پریشانیاں اور مسائل بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں جیسا کہ ڈپریشن, سر کی درد وغیرہ. تو یہاں کچھ تجاویز ہیں جو قدرتی طور پر پریشانیوں کو کم کریں گی. سب سے پہلے آپکو تمام پریشانیوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے. کسی بھی چیز کو لے کر بہت زیادہ مت سوچیں.

روزانہ دوستوں کے ساتھ سیر کرنے جائیں. اپنے خیالات اور پریشانیوں کا اظہار اپنے دوستوں سے کریں. آپکو ہفتے میں ایک مرتبہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ لازمی باہر گھومنے جانا چاہیے. منشیات کے استعمال سے پرہیز کریں, کچھ لوگوں کو ویسے تو زندگی میں زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوتا لیکن وہ منشیات کے بہت عادی ہوتے ہیں، جیسا کے شراب اور سیگریٹ کا استعمال کرنے ہیں. ان سب چیزوں سے گریز کریں. زیادو سے زیادہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں. زیادہ لوگوں کے درمیان بیٹھیں, دوستوں کے ساتھ زیادو بات چیت آپکا دھیان بدل دیتی ہے اور آپ خوش اور پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں.


تجاویز چھوٹے دیکھنے کے لئے

کم عمر اور خوبصورت نظر آئیں

ہر کسی شخص کی خواہش ہے کہ وہ کم عمر اور خوبصورت نظر آئے. لیکن اس کے لیے توجہ کی ضرورت ہے. لوگ کم عمر دکھنے کے لئے بہت سی مہنگی مصنوعات اور تراکیب استعمال کرتے ہیں. یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے نوجوان اور خوبصورت نظر آنا. آپ کو صرف آپ کو مطلوبہ نتائج کے لئے مندرجہ ذیل چیزوں کو کرنے کی ضرورت ہے.

صحت مند طرز زندگی اپنائیں, اپنی غذا میں سبز اور پتیدار سبزیاں شامل کریں. روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی کے پیئں. ورزش آپکی اچھی دوست ہے. روزانہ تھوڑی سی ورزش آپکے پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور آپکو دبلا پتلا اور چاق و چوبند رکھتی ہے. اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں. آپکے سامنے ہونے والی باتوں اور چیزوں کو مثبت انداز میں لیں. کیونکہ تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ ذہن پر پریشانی ڈالنے سے آپ جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں, چہرے پر جھریاں آجاتی ہیں اور جلد کو بھی بری طرح سے نقصان پہنچتا ہے.

اپنی جلد کو صاف رکھیں. آپ اپنی جلد کی صفائی کے لئے صابن استعمال کر سکتے ہیں. ہفتے میں دو بار جلد پر سکرب کریں. آپکی جلد سے مردہ خلیات کو ہٹا دیتی ہے اور چہرے پر چمک پیدا کرتی ہے.


  • 0
دودھ کے صحت کے لیے فوائد

دودھ کے صحت کے لیے فوائد

اس دنیا میں اکثریت میں لوگ ایسے ہیں جنکو دودھ پسند نہیں ہوتا. لوگ واقف نہیں ہیں دودھ کی صحت کے فوائد. یہ چمک دار جلد کو فروغ دیتا ہے. باقاعدگی سے دودھ پیئں, یہ آپکی جلد کی رنگت کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اسے نرم بھی بناتا ہے. یہ آپکی ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے. یہ کیلشیم کی ایک امیر ذریعہ ہے اور جیسا کہ آپ جانتے کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے. دودھ پروٹین پر مشتمل ہے, جو آپکے پٹھوں کو بنانے میں مددگار ہے.

دودھ کو سنیک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے. آپ رات کے کھانے کے دوران یا کوئی پھل کھاتے ہوئے بھی ایک دودھ کا گلاس پی سکتے ہیں. یہ بھوک بھڑھانے کے لیے بھی مفید ہے. کچھ تحقیقات سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ کا استعمال آپکو اووری کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے. آپ اس کو وزن کم کرنے کے مقصد کے لیے بھی استعمال میں لا سکتے ہیں. آپ بلائی اترا ہوا دودھ بھی اپنی غذا میں استعمال کر سکتے ہیں.