مہینہ: اکتوبر 2016

  • 0
آلو کے فوائد

آلو کے فوائد

آلو کی صحت کے فوائد: آلو وٹامنC اورB6 سے بھرپور ہوتے ہیں. اس میں فائبرز کی خاص مقدار شامل ہوتی ہے, جو خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے, جس وجہ سے دل کی بیماری ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے. اس میں موجود آئرن ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے.

آلو انرجی میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ کاربوہائڈریٹ اور پروٹین کو توڑ کر امینو ایسڈ اور گلوکوز میں تبدیل کر دیتا ہے . آلو میں وٹامنB6 دماغ اور اسکے نظام کو صحت مند بناتا ہے.


پیٹ پوچ

پیٹ کی بڑھتی پوچ کو کیسے کم کیا جاۓ

صحت مند خوراک کھانے کی کوشش کریں جس میں پھل اور سبزیاں شامل ہوں. زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں کیوں کہ پانی آپکے جسم سے اضافی چربی کو نکال دیتا ہے جسکو ہم ٹاکسن بھی کہتے ہیں. ایسے مشروبات کا استمعال نہ کریں جن میں چینی شامل ہو.

پیٹ کی پوچ کو کم عرصے میں ختم کرنے کے لئے ورزش بہت اہم ہے . لہٰذا سیڑھیاں چڑھیں اور رسی کودیں. صحت سے بھرپور ناشتہ کریں. فاسٹ فوڈ یا ایسے کھانے جن میں چکنائی کی بہت مقدار شامل ہوتی ہے وہ نہ کھایئں .


رات کے وقت بال نگہداشت

صحت مند بالوں کے لئے رات کے وقت دیکھ بھال

جلد کی طرح بالوں کو بھی اضافی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے. یہاں آپ رات کے وقت چند تدابیر اپنا کر اپنے بالوں کا خیال رکھ سکتی ہیں. آپ گیلے بال نہ لے کر سویئں, کیوں کہ تکیے میں بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں . لہٰذا گیلے بالوں کی وجہ سے آپکے سر میں انفیکشن اور خشکی بھی ہوسکتی ہے.

جب آپ سونے لگیں تو اپنے بالوں کو نہ باندھیں. یہ بالوں کی جڑوں کے لئے نقصان دہ ہے. اسلئے آپ انکو ڈھیلا باندھیں. سونے سے پہلے بالوں میں زیادہ کنگھی بھی نہ کریں. بال کھلے چھوڑ کر بھی مت سویئں, کیوں کہ ایسا کرنے سے آپکے بال گریں گے لہٰذا ڈھیلی چوٹیا بنا کر سویئں.


  • 0
آلو کے فوائد موجود ہیں

صحت کے لئے آلو کے فوائد

آلو سلاد میں ہوں یا سالن میں یہ ایک بہت ہی مزیدار سبزی ہے. ہر کھانے میں آلو اس کی لذت بڑھا دیتے ہیں. یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ اگائی جانے والی سبزی ہے. ہر شخص آلو کھانے کا شوقین ہوتا ہے یہاں تک کہ بچوں کو بھی یہ بہت پسند ہوتے ہیں، اس کے ذائقے سے سب بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا نہیں جو آلو کو پسند نہ کرتا ہو. آلو کو ذائقہ کے مطابق دنیا کی سب سے نفع مند سبزیوں میں شامل کیا جاتا ہے. غذا کا بیلنس تب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک اس میں آلو شامل نہ ہوں. یہاں بےشمار آلو کے فوائد موجود ہیں.

“مزید پڑھیں ”

بادام کے فوائد

بادام کے پوشیدہ فوائد

کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا بادام کے فوائد سے. دوسری طرف لوگوں کو اس بات پہ تجسس ہوتا ہے کہ انکو کیسے کھایا جائے یا ان کے کھانے کا صیح طریق کار کیا ہے. ہر دوسرا شخص اسکو مناسب طریقے سے کھانے کے بارے میں پوچھتا ہے. انکو خشک کھایا جائے یا رات بھر بھگونے کے بعد کھایا جائے، ایسے سوال ہم سب کے دہنوں میں آتے ہیں. عام طور پر بادام کے گرد پیلی جھلی ہوتی ہے جسکو ٹینن کہتے ہیں، اسکے ہوتے ہوئے آپ بادام کا مکمل فائدہ حاصل نہیں کر سکتے.

“مزید پڑھیں ”

خوبصورت اور چمکدار بال

8 اجزاء جو آپکی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتے ہیں

گھنے اور صحت مند بال اس دنیا میں موجود ہر شخص کو وہ چاہے مرد ہو یا خواتین یہ سب کی خواہش ہوتے ہیں. ہماری ثقافت میں جن لڑکیوں کے لمبے اور گھنے بال ہوتے ہیں وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں. جن خواتین کے بال پتلے اور لمبے ہوتے ہیں وہ ہمیشہ چمکدار اور صحت مند بال حاصل کرنے کے لئے نئے طریقے اختیار کرتی ہیں.

“مزید پڑھیں ”

  • 0
انار کے فوائد

صحت کے لئے انار کے فوائد

انار پھلوں میں بہت ہی زیادہ صحت سے بھرپور پھل ہے. ایک گلاس انار کے جوس کا آپکو وٹامنA،, C & E کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ بھی فراہم کرتا ہے. اسے صحت مند پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے. یہ مندرجہ ذیل بیماریوں سے آپ کو بچانے مدد کرتا ہے.

  • دل کے امراض
  • بلڈ پریشر
  • کینسر سے
  • برے نظام انہضام سے
  • انیمیا
  • گٹھیا اور جوڑوں کا درد
  • بیکٹیریل انفیکشن

گلے کی سوزش

گلے کی سوزش کے لئے علاج

سردیوں میں خشک ہوا, ہوا کی آلودگی, سردی اور فلو کی کچھ وجوہات ہیں گلے کی سوزش. گرم پانی یا چائے میں شہد ملائیں اور اسے پیئں. گرم پانی لیں اور اس میں نمک ملا لیں . اب اس پانی سے غرارے کریں, اس عمل کو دن میں 3 مرتبہ دوہرایئں.

لہسن کا ایک جوا لیں اور اسکو دو حصّوں میں کاٹ لیں. اب اس کا ایک ٹکڑا لی کر چوس لیں. یہ فوری طور پر آپکے گلے کو آرام دے گا.


سیاہ گردن

سیاہ گردن کو سفید بنانے کے لئے گھریلو علاج

گردن جسم کا وہ حصّہ ہے جہاں بہت زیادہ گرد جمع ہوتی ہے, آلودگی اور پسینے کی وجہ سے گردن سیاہ ہو جاتی ہے. لہٰذا لیموں ایک بہترین صفائی کرنے والا مرکب ہے. یہ آپکی سیاہ جلد کو صاف کرنے میں بہت فائدہ مند ہے. لیموں کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے اپنی گردن پر ملیں. اور اسے چھوڑ دیں 10 منٹ اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد اپنی گردن دھو لیں. بہتر نتائج کے لئے روزانہ اس عمل کو جاری رکھیں.

آپ بادام اور دودھ کا گاڑھا پیسٹ بھی بنا سکتے ہیں. اس پیسٹ کو گردن کے آگے اور پچھلے حصّے پر بھی لگا سکتے ہیں. اسے ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں. مطلوبہ نتائج کے لئے ہفتے میں دو سے چار مرتبہ اس عمل کو دوہرایئں.


  • 0
کالی کھانسی

کالی کھانسی

کالی کھانسی ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے اور یہ ایک وبائی بیماری ہے, متاثرہ شخص سے بات چیت کے دوران اکثر لوگوں تک یہ بآسانی منتقل ہو جاتی ہے. عام طور پر اسکی علامات جلدی ظاہر نہیں ہوتی. اسکے اثرات ظاہر ہونے میں تقریبا دو ہفتے لگتے ہیں. کالی کھانسی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے جو بورڈیلٹا کے نام سے جانا جاتا ہے

“مزید پڑھیں ”