خالی پیٹ کیا کھایا جائے
یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ناشتا ہماری صحت کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے. اکثر لوگ ایسے بھی ہیں جو صبح کا ناشتا نہیں کرتے اور دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں. ایسا کرنے سے آپ دن میں سستی محسوس کرتے ہیں اور معمول کے مطابق کام نہیں کر پاتے. دنیا بھر سے تمام ڈاکٹر اور ماہرین کا یہی کہنا ہے کہ ناشتا جسمانی نشونما کے لیے بہت ضروری ہے. جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان کو بیماریاں ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتاہے. ان کا سوال یہ ہوتا ہے کہ خالی پیٹ کیا کھایا جائے اور ان کے صحت سے متعلق کیا فوائد ہیں.کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سی ایسی اشیاء موجود ہیں جن کو خالی پیٹ کھانے سے آپکے معدے کو کافی نقصان ہوتا ہے? اس مضمون میں ہم ان اشیاء کا ذکر کریں گے جو خالی پیٹ کھانی چاہیے اور جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے. پیسٹری, کیک اور ایسی تمام چیزیں جو بیکری میں خمیر سے بنتی ہیں ان کو خالی پیٹ مت کھائیں کیونکہ یہ خالی پیٹ معدے میں گیس اور سورش پیدا کرتی ہیں. صبح جاگنے کے فورا بعد میٹھا کھانا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ آپکی شوگر کو بڑھا سکتا ہے. اگر آپ خالی پیٹ دہی کھاتے ہیں تو یہ آپکے معدے میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ پیدا کرتا ہے جس وجہ سے سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے، لہذا خالی پیٹ دہی کھانا صحت کے لئے فائدہ مند نہیں ہے. امرود میں کچے فائبرز ہوتے ہیں جوچھاتی کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں.
اسی وجہ سے امرود بھی صبح خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے. کھیرے کا استمعال اور دوسری سبز سبزیاں جن میں بڑی مقدار میں امینوایسڈ موجود ہوتاہے انہیں بھی خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے. ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ موجود ہوتا ہے صبح خالی پیٹ ٹماٹر کا استعمال بھی معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے. اور دوسری طرف یہ گیسٹرک السر بھی پیدا کرتا ہے. کیلے میں موجود میگنیشیم کی اضافی مقدار دل کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہے. مسالیدار کھانا بھی معدے میں جلن پیدا کرتا ہے، لہذا اس بات کا خیال رکھیں کہ خالی پیٹ کوئی ایسی چیز نہ کھائیں. کاربونیٹڈ مشروبات خون کی گردش کو سست کرنے کی وجہ بنتے ہیں. سٹرک ایسڈ پر مشتمل پھل بھی معدے میں جلن اور گرمی پیدا کرتے ہیں انکو بھی خالی پیٹ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے. ہمارا ناشتہ اناج سے بنی چیزوں پر مشتمل ہونا چاہیے کیونکہ یہ معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کو بڑھنے سے روکتا ہے.
گندم سے بنی چیزیں بھی پیٹ کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، یہ آپکے پیٹ سے ٹاکسن کو نکال دیتا ہے، اور آپکو وٹامن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آپکے معدے کو بھی بہتر بناتا ہے. ناشتے میں انڈے کھانے سے اضافی چربی جسم سے ختم ہوتی ہے. تربوز کھانا بھی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے، یہ آنکھوں اور معدے کے لئے بہت موثر ہے. تازہ ترین تحقیق کے مطابق blueberries کھانے سے آپکی یاداشت بہت مظبوط ہوتی ہے. خمیر کے بغیر روٹی کا استعمال بھی ناشتے کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے; اس میں موجود ضروری کاربوہائیڈریٹ دن کے آغاز کے لئے بہت فائدہ مند ہیں. خشک میوہ جات کے ساتھ شہد کا استعمال آپکو پورے دن کے کام سرانجام کرنے میں مدد دیتا ہے.