قدرتی طور پر موٹی بھنویں بڑھانا
کیسٹر آئل میں بال بڑھانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے. باقاعدگی سے آپ بھنووں پرکیسٹر آئل لگائیں. یہ موٹے اور مضبوط بال بڑھنے میں مدد کرتا ہے. پیاز کا جوس بھی بال اگانے کی صلاحیت رکھتا ہے. پیاز کا جوس لیں اور اسے اپنی بھنووں پر لگایئں. لگانے کے بعد آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور خشک ہونے دیں. اس کے بعد پانی سے چہرہ دھو لیں.
پٹرولیم جیلی بھی موٹی بھنووں لئے بہت مددگار ہے. اپنی بھنووں پر پٹرولیم جیلی لگائیں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں. اگر آپ کی جلد پر دانے ہیں تو آپ پٹرولیم جیلی کا استمعال نہ کریں. دودھ جلد اور بالوں کے لئے بہت اچھا ہے. تھوڑے سے روئی کے ٹکڑے پر دودھ لگا کر اسے مطلوبہ حصّے پر لگایئں. بعد میں 15 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں.