صحت کے لئے آلو کے فوائد

  • 0
آلو کے فوائد موجود ہیں

صحت کے لئے آلو کے فوائد

آلو سلاد میں ہوں یا سالن میں یہ ایک بہت ہی مزیدار سبزی ہے. ہر کھانے میں آلو اس کی لذت بڑھا دیتے ہیں. یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ اگائی جانے والی سبزی ہے. ہر شخص آلو کھانے کا شوقین ہوتا ہے یہاں تک کہ بچوں کو بھی یہ بہت پسند ہوتے ہیں، اس کے ذائقے سے سب بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا نہیں جو آلو کو پسند نہ کرتا ہو. آلو کو ذائقہ کے مطابق دنیا کی سب سے نفع مند سبزیوں میں شامل کیا جاتا ہے. غذا کا بیلنس تب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک اس میں آلو شامل نہ ہوں. یہاں بےشمار آلو کے فوائد موجود ہیں. غذائیت کی صورت میں آپ اسکی خصوصیات کا اندازہ لگا سکتے ہیں, ایک پیالہ بکے ہوئے آلو میں 165 کیلوریز وٹامن B کمپلیکس کے ساتھ, کوپر, وٹامن سی, میگانیز, فاسفورس, وٹامن B3 کے عناصر کے ساتھ فولک ایسڈ شامل ہیں. ان تمام عناصر کے علاوہ اس میں 29 فیصد کاربوہائیڈریٹ 8 فیصد پروٹین بھی موجود ہوتی ہے. آلو توانائی حاصل کرنے کے لئے ایک بہترین پاور ہاؤس ہے!. یہ سبزی وٹامن پر مشتمل ہوتی ہے, ماہرین کے مطابق وٹامن اور منرلز کی وجہ سے یہ بہت پسند کی جانے والی سبزی ہے. آلو کی خصوصیات کی فہرست بہت لمبی ہے.

بچوں کی جلدی نشونما کے لیے ابلا ہوا آلو کھانے میں ضرور شامل کریں. خاص کر ان بچوں کو جو پتلے اور کمزور ہوتے ہیں انکو لازمی دن میں دو مرتبہ آلو کھانے کو دینے چاہیے. آلو سینے اور پیٹ کی تیزابیت کو دور کرنے کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے. دوسری طرف آلو میں منفرد خاصیت موجود ہوتی ہے، وہ یہ ہے کہ اسکو بلیچینگ ایجنٹ کے طور پربھی جانا جاتا ہے، اگر آپکی جلد پر گڑھے یا داغ دھبے موجود ہیں تو آلو کا ایک قتلہ کاٹ کر متاثرہ حصے پر ملیں. آگر آپ آلو کے منفی اثرات سے خود کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو مصالحے کے ساتھ اسکا استعمال کریں. مشرقی ثقافت آلو تمام سبزیوں میں بادشاہ کے طور پر جانا جاتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آلوؤں کو چھلکے سمیت بکایا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں.

اگرچہ آلو کا استعمال 250 گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ فائدہ مند نہیں ہے. ایک بات ذہن میں رکھیں کہ آلو کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے لہذا قبض کے مریض افراد اور کمزور معدے والے افراد آلو کے ساتھ دوسری سبزیوں کا بھی استعمال کریں. اسکے علاوہ آلو کا اضافی استعمال پیٹ میں گیس پیدا کرتا ہے. دوسری طرف سردیوں میں آلو کا زیادہ استعمال بڑوں اور بچوں کی چھاتی میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے. جو لوگ ذیابیطس کے مریض ہوتے ہیں انکو آلو کو کم استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس ذیابیطس کے مریض کے خون میں اچانک سے شوگرکی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں. ماہرین کے مطابق آلو کا زیادہ استعمال جوڑوں کے درد کی بیماری کو بھی فروغ دیتا ہے. لہذا اس مضمون میں یہی بیان کیا گیا ہے کہ کوشش کریں آلو کی مناسب مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تاکہ آپکی صحت برقرار رہ سکے.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0