ڈبل ٹھوڑی کے لئے ورزش (چہرے کی چربی ختم کرنا )

  • 0
ڈبل ٹھوڑی کو کم کرنے کا طریقہ

ڈبل ٹھوڑی کے لئے ورزش (چہرے کی چربی ختم کرنا )

قسم : ورزش , صحت

کوئی شک نہیں کہ چہرہ پورے جسم کا ایک نمایاں حصّہ ہے. ڈبل ٹھوڑی کے ساتھ موٹے گال تقریبا چہرے کی چربی کو ظاہر کرتے ہیں . آج کل کے اس جدید دور میں ہر کوئی خوبصورت چہرہ اچھی جبڑے کی لائنز کے ساتھ چاہتا ہے لیکن طبعیت خراب ہونے کے وجہ سے اور کچھ نا مناسب خوراک کی وجہ سے لوگوں کے چہرے گول ہو جاتے ہیں .

لوگ کسی بھی طریقے سے ایک خوبصورت جبڑے کے ساتھ چہرہ چاہتے ہیں , اس مقصد کے لئے لوگ ڈرماٹولوجسٹ کے پاس جاتے ہیں . چہرے سے چربی کم کرنے کے لئے خطرے سے بھرپور آلات استمال کے جاتے ہیں . اس بیماری سے نجات کے لئے ڈرماٹولوجسٹ کے پاس جانے کی بجاۓ کچھ خاص باتوں پرعمل کریں .

آپ کے دن بھر کھانے کی کیا روٹین ہے آپکو اس پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت ہے . یہاں پر کچھ تجاویز ہے جن پر آپ عمل کر سکتے ہیں .

کرو اور ڈبل ٹھوڑی کے لئے نہ کرو

نمک اور چینی کی مقدار کم کریں

کھانے میں نمک کا استمال کم کریں کیوں کے نمک آپکے جسم میں موجود پانی کی سطح برقرار رکھتا ہے . ایک غلط فہمی یہ کے نمک کا استمعال آپکے جسم کی بناوٹ کو خراب نہیں کرتا ہے لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے . زیادہ نمک کا استمعال آپکو موٹا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے . چینی بھی آپکے جسم میں نمک کے جیسا ہی کردار ادا کرتی ہے یہ بھی جسم میں موجود پانی کی سطح کو بڑھاتی ہے، جو آپکے موٹاپے کی وجہ بنتا ہے . اگر آپ چینی کے عادی ہیں تو سفید چینی کی بجانے براؤن چینی کا استمعال کریں . براؤن چینی سفید چینی کے مقابلے میں کم کیلوریز رکھتی ہے .

زیادہ سے زیادہ پانی پییں

اگر آپ پانی کا استمعال کم کرتے ہیں تو 64 اونس آپ اپنے کےموٹے چہرے کے لئے بڑی وجہ ہیں . کم پانی کا استمال آپکے جسم میں پانی کا تناسب برقرار نہیں رکھتا اور یہ زیادہ چربی جمع کرتا ہے . زیادہ پانی پینے اور زیادہ پھل کھانے کی اچھی عادت بنایئں.. پھلوں کی غذایت آپکے جسم میں پانی کی ایک خاص مقدار جمع کر دیتی ہے

ایسے پھل جو کم چینی کی مقدار رکھتے ہیں انکو ترجیح دیں

سمجھداری سے پھلوں کا انتخاب کریں . ایسے پھلوں کا انتخاب مت کریں جن میں آپکے جسم کے مطابق گلوکوز کی مقدار زیادہ ہو . گنے کے استمعال سے گریز کریں , کھجور اور الیچی سے بھی .

اب صرف ڈبل ٹھوڑی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں.

اپنےگالوں پردباؤ ڈالیں

اپنے منہ میں ہوا کی کچھ مقدار لیں , کچھ دیر کے لئے ہوا کو منہ میں رکھیں اور پھر باہر نکال دیں . یہ عمل تب تک دہرائیں جب تک آپ تھک نہ جایئں . یہ عمل آپکے گالوں کے ٹشوز پر دباؤ ڈالے گا اور انکی چربی کم کرنے میں مدد کرے گا .

جبڑے گر اور

آپ اوپر نام سے اندازہ لگا گئے ہوں گے کہ یہاں جبڑوں کی ورزش کی بات ہو رہی ہے . اپنے جسم کو حالت سکون میں رکھتے ہوے اپنے نیچلے جبڑے کو پہلے نیچے اور پھر اوپر کی جانب لایئں . اس عمل کو بار بار دہرایئں 10 پھر کچھ دیر آرام کے بعد اس عمل کو دوبارہ دہرایئں .

مچھلی کی طرح منہ پھلانا

اپنے منہ کو مچھلی کی طرح بنایئں . اپنے گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں کچھ دیر کے لیے رکھیں اور پھر باہر کی طرف چھوڑ دیں 15 سیکنڈ. جلد نتائج کے لئے روزانہ یہ عمل کریں .

سر کو ہلانا

کرسی پی بیٹھ کر اپنے جسم کو سیدھا رکھیں اپنے سر کو پیچھے کی طرف ہلایئں اور اوپر پنکھے کی طرف دیکھتے ہے اپنی گردن پہ کھچاؤ ڈالیں اور پھر واپس گردن سیدھی کر لیں . یہ آپکی گردن میں کھچاؤ پیدا کرے گا

ہونٹوں کو کھینچیں

لفظ O کی طرح اپنے ہونٹوں کو گول گھمایئں ہونٹوں کو کھینچیں یہ آپکے نچلے جبڑے پہ ایک دباؤ ڈالے گا جو آپ کے چہرے کو پتلا اور سمارٹ کرے گا . روزانہ اس عمل کو جاری رکھیں .

گال کھینچیں

ایک کرسی پر سیدے بیٹھیں اپنا سر سیدھا رکھیں اب اپنی گردن کو اوپر کی طرف کھینچیں اور اپنے ہاتھ کے مدد سے ٹھوڑی کی نچلی سطح پر دباؤ ڈالیں . اب گردن کو نیچے کی طرف کریں اور کچھ لمحوں کے بعد یہ عمل پھر سے کریں .

 


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0