ایسی چیزیں جو میٹابولزم کو نقصان پہنچاتی ہیں
لفظ میٹابولزم بہت عام ہے اور روزمرہ کی روٹین میں استعمال ہونے والا ہے، بہت سے لوگ اس سے واقف نہیں ہیں. اس کے بارے میں شعور صرف ان لوگوں کو ہے جو میڈیکل کی فیلڈ سے ہیں عام لوگ اسکے بارے میں اتنا نہیں جانتے. بنیادی طور پر میٹابولزم کیمائی سرگرمیاں ہیں جو زندہ رہنے کے روزمرہ کی جاتی ہیں. اب آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ میٹابولزم ہر جاندار کے لیے کیوں ضروری ہے.
مصروف طرززندگی اور مصروف شیڈول مجموعی طور پر ہر شخص کی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے.
انسانی جسم کو رواں رکھنے کے لیے جسم میں موجود خلیات میں کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں. ہم خوراک کھاتے ہیں اور کچھ وقفے کے بعد یہ خوراک شوگر اور انرجی کے چھوٹے چھوٹے ذرات میں تبدیل ہو جاتی ہے. یہ بھی میٹابولزم کی ایک صورت حال ہے اور اس عمل میں توانائی بھی خارج ہوتی ہے. اس طرح سے ہمارا جسم میٹابولک عمل پر انحصار کرتا ہے اور جسم ردعمل میں بھی آتا ہے.
ایسی چیزیں جو عام طور پر جسم میں رکاوٹ اور پیچیدگی پیدا کرتی ہیں
یہاں ہم ان عناصر کی بات کریں گے جو میٹابولزم کو متاثر کرتے ہیں اور انسانوں کی صحت پر بھی برا اثر ڈالتے ہیں.
کیفین کی عادت
اگر آپ بہت زیادہ کافی, چائے اور توانائی فراہم کرنے والے مشروبات پیتے ہیں تو آپ اپنی صحت خراب کر رہے ہیں. ان مشروبات میں کیفین اعلی سطح پر استعمال کی جاتی ہے. ان مشروبات کو پینے کے بعد آپکے میٹابولزم میں بہت تبدیلی آتی ہے. جیسا آپ جانتے ہیں کیفین بہت کیمائی عوامل سے مل کر بنتی لہذا یہ میٹابولزم کو بہت جلدی متاثر کرتی ہے. اس لیے جتنی جلد ہو سکے آپکو کیفین کی مقدار کو کم کر دینا چاہیے تاکہ میٹابولزم کو نقصان نہ پہنچے.
رات دیر تک جاگنا
ایسے لوگ جو رات دیر تک جاگتے ہیں، ٹیلی وژن دیکھتے ہیں انکا میٹابولزم بہت بری طرح متاثر ہوتا ہے. ہمارے جسم میں موجود ہارمونز ایک خاص ترتیب سے موجود ہیں اگر نیند برابر پوری نہ کی جائے تو میٹابولزم بہت بری طرح متاثر ہوتا ہے. بعد میں یہ جسم میں بہت سی بے ترتیبی کی وجہ بنتا ہے.
پانی کی کمی
پانی زندگی کے لئے بہت اہم ہے، اور جسم میں کیمیکل ری ایکشن ہونے کے لیے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے اگر جسم میں پانی کی مقدار کم ہوجائے تو ہمارا جسم وہ کیمیائی عمل کرنے سے یہ قاصر ہو جاتا ہے. اس لحاظ سے پانی میٹابولک ری ایکشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے. کم از کم 3 لیٹر پانی روزانہ پیئں. پانی آپکی میٹابولک سرگرمی میں اضافہ کرے گا اور اس سے آپکا جسم عام روٹین میں آجائے گا.
جسم میں میٹابولزم کو کیسے فروغ دیا جائے
صحت کے حوالے سے یہاں میٹابولزم کو بڑھانے کے چند طریقے موجود ہیں.
وزن اٹھانا اور ورزش
روزانہ ورزش کریں اور وزن اٹھائیں اس سے میٹابولزم بڑھتا ہے اور میٹابولک ری ایکشن بھی تیز ہوتا ہے، یہ ری ایکشن پٹھوں کے ٹشوز کے ساتھ منسلک ہوتا ہے، جب ہم ورزش کرتے ہیں تو پٹھوں پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے یہ کیمیکل ری ایکشن تیز ہوتا ہے.
کھانے کی خاص اقسام
ایسی خوراک کھانے کی کوشش کریں جو پروٹین اور فائبرز سے مل کر بنی ہو، ایسی خوراک بھی میٹابولزم کے عمل کو بڑھاتی ہے اور آپکی صحت کو برقرار رکھتی ہے.