منہ کے السر / منہ چھالا یا canker زخم

  • 0
منہ کے السر

منہ کے السر / منہ چھالا یا canker زخم

منہ کے السر بھی منہ چھالا یا canker زخم کے طور پر جانا جاتا ہے. ہر کوئی اسکا شکار ہو جاتا ہے. یہ السر مسوڑھوں پر، منہ کے دونوں اطراف یعنی گالوں پر یا پھر ہونٹوں کے اندر کی جانب جلد کے نرم ٹشوز پر رونما ہوتا ہے.

اسکی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں; جسے کہ بخار کے آغاز میں, یا کسی منہ کے انفیکشن یا ہرپس سمپلیکس کے ابتدائی مرحلے کی وجہ سے ہو جاتے ہیں.

یہ السر کسی متاثرہ کی استمعال شدہ اشیا سے ہوتا ہے، لہٰذا آپکو اپنے استمعال کئے ہوئے گلاس اور پلیٹ دوسروں سے الگ ہی رکھیں.

شروع میں ایک سرخ رنگ کا چھالا بنتا ہے جو جلد کے ٹشو کی توڑ پھوڑ کرتا ہے اور اس کے بعد ایک جلن محسوس ہوتی ہے.

جب یہ منہ کا السر ہوتا ہے تو کچھ کھاتے اور پیتے ہوئے بہت درد اور جلن محسوس ہوتی ہے.

منہ میں چھالا بننے کی وجہ

  1. ہرپس سمپلیکس کے ابتدائی مراحل
  2. منہ کے ٹشوز کی طور پھوڑ کی وجہ سے
  3. بخار کی وجہ سے
  4. ہارمون کی تبدیلیاں
  5. تمباکو اور کیفین چبانے سے
  6. کاربونیٹیڈ مشروبات پینے سے
  7. مسالیدار کھانا کھانے کی وجہ سے
  8. وٹامن کی کمی
  9. انیمیا اور فولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے
  10. منہ کے کینسر کی وجہ سے
  11. زیادہ پانی نہ پینے کی وجہ سے
  12. ادویات کے زیادہ استمعال سے

ہرپس کے ابتدائی مراحل

یہ شدید بیماری ہے جو ایک وائرل کی وجہ سے ہوتی ہے. اگر دو ہفتوں کے اندر آپکے منہ کا یہ چھالا ٹھیک نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں.

خراب ٹشوز

یہ ٹشوز کے ٹوٹنے کے وجہ سے یا گالوں کو چبانے کی وجہ سے جلن محسوس ہوتی ہے جس سے بہت درد ہوتی ہے .

بخار

جی ہاں، یہ بخار کی وجہ سے بھی ہو جاتا ہے، جس وجہ سے زبان کے نیچے یہ گالوں کے اطراف میں رونما ہوتا ہے. یہ خطرناک نہیں ہے.

ہارمون کی تبدیلیاں

غذا میں یا ہورمونل تبدیلی کی وجہ سے آپکا جسم متاثر ہوتا ہے. ہورمنز کے اس عدم توازن کی صورت میں بھی یہ چھالا منہ میں بن جاتا ہے .

بیمار طرز زندگی

آپکا طرز زندگی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ بیماریوں کو دور بھگا رہے ہیں یا بلا رہے ہیں. اگر آپ صحت مند طرز زندگی گزار رہے ہیں تو بیمار ہونے کے امکان بہت کم ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر رہے تو بہت سی بیماریاں آپکو لاحق ہوسکتی ہیں. اگر آپ چھالیہ چبانے کے عادی ہیں اور آپ کیفین کا بھی استمعال کرتے ہیں تو آپکو منہ کے السر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں. اپنے منہ کی اچھی صحت کے لئے آپکو ان عادات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے.

کاربونیٹیڈ مشروبات

میں چینی کی بہت زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے، جو معدے میں تیزابیت پیدا کرتی ہیں اور آنتوں میں اس تیزابیت کو مزید بڑھا دیتی ہے جو منہ میں چھالے کی وجہ بنتا ہے. آپکو کاربونیٹیڈ مشروبات کی بجاۓ قدرتی اور صحت سے بھرپور مشروبات استمعال کرنے چاہیے.

مسالیدار کھانا کھانے کی وجہ سے

اگر آپ مسالےدار اور چکنائی سے بھرپور کھانا کھاتے ہیں تو آپکے منہ میں چھالا بننے کے آثار زیادہ ہیں.

وٹامن کی کمی

اگر آپ اپنی خوراک میں وٹامن کے استمعال میں کمی کرتے ہیں تو آپکو بیشمار بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جسے کہ منہ میں چھالا اور رات کو نہ دکھائی دینا.

منہ کا کینسر

منہ میں چھالا منہ کے کینسر کی وجہ بھی ہوسکتا ہے لہٰذا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0