بادام کے پوشیدہ فوائد

  • 0
بادام کے فوائد

بادام کے پوشیدہ فوائد

کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا بادام کے فوائد سے. دوسری طرف لوگوں کو اس بات پہ تجسس ہوتا ہے کہ انکو کیسے کھایا جائے یا ان کے کھانے کا صیح طریق کار کیا ہے. ہر دوسرا شخص اسکو مناسب طریقے سے کھانے کے بارے میں پوچھتا ہے. انکو خشک کھایا جائے یا رات بھر بھگونے کے بعد کھایا جائے، ایسے سوال ہم سب کے دہنوں میں آتے ہیں. عام طور پر بادام کے گرد پیلی جھلی ہوتی ہے جسکو ٹینن کہتے ہیں، اسکے ہوتے ہوئے آپ بادام کا مکمل فائدہ حاصل نہیں کر سکتے. جب تک آپ اس جھلی کو اتار نہیں دیتے آپ اسکا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کر سکتے. اگر آپ باداموں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں تو ان کی خصوصیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے بجائے سوکھے بادام کے ہمیں بھگو کر جھلی اتار کر کھانے چاہیں. بھگے ہوئے باداموں میں اچھے انزائمز ہوتے ہیں جنکو لیپیز کہتے ہیں جو چکنائی والی خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسکے علاوہ بھگے ہوئے بادام وزن گھٹانے میں بھی بہت اہم ہیں. یہ خشک پھل بہت زیادہ نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے، اسلئے بھوک کو مٹانے کے لئے بھی فائدہ مند ہے. بھگو کر کھائے جانے والے باداموں میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو جلد کو چمکدار بناتے ہیں. بادام فولک ایسڈ اور وٹامن B پر مشتمل ہوتے ہیں 17 جو کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد کرتے ہیں. بادام حاملہ خواتین کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ بچے کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں.

یہاں بادام کھانے کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں.

دماغ کو تیز کرتے ہیں

اگر آپکا بچہ بہت جلد چیزیں بھول جاتا ہے اور مکمل طور پر یاد نہیں رکھ پاتا تو اس مسئلے کا بہترین علاج بادام کھانا ہے. خشک میوہ جات بچوں کا بڑھنے میں مدد کرتا ہے. بادام ان لوگوں کے لئے بھی بہت ضروری ہیں جو روزانہ بہت دماغ کا کام کرتے ہیں جیسا کہ وکیل اور طلبہ وغیرہ. کم از کم 7 بھیگے ہوئے بادام روزانہ صبح خالی پیٹ نیم گرم دودھ کے ایک گلاس کے ساتھ کھانے چاہیے.

جلد کے لئے فوائد

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کو بادام وٹامن E سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت اور جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہے. وٹامن E بڑھتی عمر کے علاج کے لئےبھی استعمال کیا جاتا ہے. اسکے علاوہ وٹامن E میک اپ کی بہت سی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے.

مضبوط ہڈیاں

ہماری ہڈیاں فاسفورس اور کیلشیم سے مل کر بنتی ہیں، اگر ان میں کمی ہو جائے تو ہڈیوں کی کمزوری ہوتی ہے اور انکے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے. بادام میں بہت سے اینٹی آکسیڈینٹ اور فاسفورس موجود ہوتا ہے اور یہ فاسفورس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، لہذا یہ ہڈیوں سے فاسفورس کی کمی کو دور کردیتا ہے.

قبض کے لئے

اس میں موجود میگانیز، اعلی مقدار میں فائبرز اور ربوفلیون قبض کے مسئلے کا قدرتی طور پر علاج کرتا ہے. یہ آپکے پیٹ کی حرکات کو بہتر بناتا ہو اور نرم کرتا ہے. لہذا صحت مند زندگی گزارنے کے لئے روزانہ بادام کھانے کی عادت ڈالیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0