مسوڑھوں کی سوجن کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر
قسم : صحت & فٹنس ٹپ , آج کی ٹپ
یہ آجکل ہر کسی کا عام مسئلہ ہے. مسوڑھے خون کی وریدوں سے ملکر بنے ہوتے ہیں. یہ بہت حساس ہوتے ہیں ضرورت سے زیادہ سیگریٹ پینے سے اور تمباکو کی مصنوعات کے استعمال سے انکو نقصان پہنچتا ہے. یہاں میں آپکو مزید مسوڑھوں کی سوجن اور ان کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتا رہی ہوں. زیادہ تر لوگوں کی عادت ہے کہ وہ بستر پر جانے سے پہلے اپنے دانت برش نہیں کرتے . ان کے دانتوں میں رات بھر خوراک جمع رہنے سے کیویٹی پیدا ہو جاتی ہے جو مسوڑھوں کی سوجن کی وجہ بنتی ہے. دانتوں میں نامناسب طریقے سے برش کا استعمال بھی سوجن کی وجہ بنتی ہے. لوگ سوجن کے علاج کے لئے مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں.
آپ مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے سوجن کا علاج کر سکتے ہیں:
- نمک کا پانی: نیم گرم پانی کا ایک گلاس لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ نمک شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کر لیں. اس پانی سے دن میں دو مرتبہ کلی کریں.
- پسی ہوئی ہلدی: ¼ چمچ ہلدی پاؤڈر لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں. اب انگلی یا برش کی مدد سے اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگا لیں اور اسے 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. پھر نیم گرم پانی کی مدد سے کلی کر لیں .
- ایلوویرا: ایلوویرا کی جیل لیں اور سوجن والے مسوڑھوں پر اسکو لگا لیں. آہستہ سے 2 منٹ کے لئے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے کلی کر لیں.
اگر آپکو ایسا محسوس ہو کہ آپکی یہ سوجن گھریلو ٹوٹکے کرنے سے ٹھیک نہیں ہو رہی تو فورا کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھائیں.