گردن کی درد سے کیسے آرام حاصل کیا جائے
قسم : صحت & فٹنس ٹپ , آج کی ٹپ
ہر تیسرے شخص میں یہ عام مسئلہ ہے. مریض کی ہڈیوں, اعصاب اور پٹھوں میں درد محسوس ہوتی ہے. سارا دن کام کرنے کے بعد لوگوں کی گردن میں درد شروع ہو جاتا ہے. اس درد کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ زیادہ وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں اور لمبے عرصے کے لئے اپنی گردن کو مسلسل ایک ہی جگہ رکھتے ہیں. ایسا کرنے سے گردن کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور جب آپ پیچھے کی جانب دیکھنا چاہتے ہیں آپ درد محسوس کرتے ہیں. زیادہ تر لوگ اس درد کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنہ بھی کرتے ہیں. یہاں میں کچھ علاج تجویز کر رہی ہوں جن پر عمل کر کے گردن کی درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں.
- کچھ لمحوں کے بعد اپنی گردن کو ہلائیں, یہ عمل آپکو گردن کے اکڑنے سے بچائے گا.
- برف کے چھوٹے ٹکڑے لیں اور متاثرہ حصے پر ان سے مساج کریں 2 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں.
- جب آپکو درد محسوس ہو ہلکی سی ورزش شروع کر دیں, اوپر نیچے اور دائیں بائیں دیکھیں.
- اپنے بیڈ پر سیدھا لیٹیں اور اور تکیے کے بغیر سونے کی کوشش کریں.
- اپنی ہتھیلی پر نیم گرم زیتون کا تیل لیں اور گردن کے پٹھوں پر مالش کریں.
- تولیے کو چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے سیب کے سرکے میں بھگو لیں, اب تولیے کے اس چھوٹے ٹکڑے کو درد کی جگہ پر رکھیں اور 1 گھنٹہ کے لئے چھوڑ دیں.