خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز

  • 0
خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز

خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز

پاؤں جسم کا ایک اہم حصہ ہیں. یہ ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مدد کرتے ہیں اور ہمارے پورے جسم کا وزن بھی اٹھاتے ہیں. موسم گرما میں جب آپ کھلے جوتے پہنتے ہیں تو پھٹے اور روکھے پاؤں کی وجہ سے آپ شرم محسوس کرتے ہیں. چہرے کی طرح آپکو پاؤں کی دیکھ بھال بھی لازمی کرنی چاہیے. یہاں میں کچھ خشک اور روکھے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے تجاویز, بتا رہی ہوں جن پر عمل کر کے آپ خوبصورت اور ملائم پاؤں بآسانی حاصل کر سکتے ہیں.

  1. ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں چند قطرے زیتون کے تیل کے شامل کریں. اب اس میں اپنے پاؤں ڈبوئیں تقریبا 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں.
  2. اچھے سکرب کی مدد سے پاؤں کی سکربنگ کریں اور مردہ خلیات کو ہٹا دیں۔.
  3. موائسچرائزر کی مدد سے اپنے پاؤں کو موائسچرائز کریں.
  4. ضرورت سے زیادہ پسینہ نہ آنے دیں, اس مقصد کے لئے ایسے جوتے پہنیں جن میں سے ہوا کا گزر ہو اور پاؤں میں پسینہ نہ آئے.
  5. ہر مرتبہ نہانے کے بعد اپنے پاؤں کو موائسچرائز کریں.

اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0