کھانسی کا علاج

  • 0
کھانسی کا علاج

کھانسی کا علاج

کھانسی موسم سرما کی علامت ہے، موسم سرما شروع ہوتے ہی بہت لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں.

کھانسی ایک وائرل بیماری کی طرح ہے، اور یہ باآسانی آپ کے گردونواح کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے. یہ سانس کی بیماری ہے، یہ پھیپھڑوں اور سینے پر اثرانداز ہوتی ہے. عموما کھانسی کو تین قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے.

  1. گیلی کھانسی
  2. وقفے در وقفے کھانسی
  3. کالی کھانسی

سب سے بہتر کھانسی کا علاج

کھانسی ایک موسمی بیماری ہے آپ گھریلو علاج کر کے اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، اس موسمی کھانسی کے لئے آپ کو ڈاکڑ کے پاس جانے یا ادویات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے. بس ان تجاویز پر عمل کرنے کی کوشش کریں.

لیموں اور شہد کی چائے

وہ لوگ جو چائے پیتے ہیں، ان کو چاہیے کہ جب بھی چائے پیئں تو اس میں لیموں اور شہد کے چند قطرے شامل کر لیں. اگر آپ چائے نہیں پیتے تو آپ ان اجزاء کو نیم گرم پانی میں بھی شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں. اس مشروب کا ایک ایک گھونٹ پینے سے آپ کو چھاتی کے درد سے نجات ملے گی جو کہ کھانسی کی وجہ سے ہوتی ہے. شہد میں اینٹی سیپٹک خصوصیات اور لیموں میں موجود وٹامن C آپ کے قوت مدافعت کے لئے فائدہ مند ہے.

ادرک اور شہد

ادرک کا ایک تازہ ٹکڑا لیں اور اسے پیس کر پیسٹ بنا لیں اس میں تھوڑا سا شہد شامل کریں اور اسے خالی پیٹ کھائیں. یہ آپ کے گلے کی جلن کو دور کرے گا اور جلد ہی آپ خشک کھانسی سے نجات حاصل کر لیں گے.

ہلدی کا مشروب

کھانسی کے دوران آپ جسم میں درد، کھچاو، تکلیف اور تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں. اس کے لئے نیم گرم دودھ کے گلاس میں ایک چٹکی ہلدی, پسے ہوئے ادرک کا نصف چمچ, تھوڑا سا شہد اور کالی مرچ شامل کریں. پسی ہوئی ہلدی اینٹی فلیمیٹری, اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتی ہے اور کھانسی کی وجہ سے ہونے والی چھاتی کے درد کو کم کرتی ہے.

کھانسی کا شربت

اجزاء:

  1. ایک سیب
  2. 15 انجیر
  3. 250 گرام شہد
  4. ایک لیٹر پانی

ترکیب: سیب, انجیر, شہد اور پانی کو ایک برتن میں ڈال کر ابال لیں 10 منٹ تک ابالنے کے بعد اس سیرپ کو چھان لیں. آپ کا گھر میں بنایا گیا سیرپ تیار ہے. اس سیرپ کے دو چمچ نیم گرم پانی میں ملا کر پیئں. یہ آپ کے گلے کو آرام دیتا ہے اور آپکو گیلی اور خشک کھانسی سے نجات دلواتا ہے.

دیگر روک تھام

سردیوں کے موسم میں آپکو دردناک کھانسی سے بچنے کے لئے کچھ خاص اقدامات کی ضرورت ہے. آپ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کر سکتے ہیں.

  • رات کے وقت سرد کھانے سے گریز کریں اسکے علاوہ ٹھنڈے مشروبات بھی مت استعمال کریں.
  • مونگ پھلی کھانے کے فورا بعد پانی مت پیئں. کم از کم 35 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں.

اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0