سردی گھاووں یا بخار چھالا

  • 0
سردی کا چھالا

سردی گھاووں یا بخار چھالا

سردی کا چھالا جسکو بخار کا چھالا بھی کہتے ہیں جو کہ سرخ رنگ کا ہوتا ہے جس میں مادہ بھرا ہوتا ہے، جسے عموما پس بھی کہتے ہیں. یہ سردی کا چھالا یا بخار کا چھالا ہونٹ کے اوپر, منہ یا چہرے کے کسی بھی حصے پر نمایاں ہوتا ہے. یہ چھوٹے چھوٹے دانوں کی مانند ہوتا ہے اور ایک گروپ کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے. اگر اس چھالے کا علاج نہ کیا جائے تو یہ کافی عرصے تک رہ سکتا ہے. جیسا کہ پہلے میں نے ذکر کیا ہے یہ مادے سے بھرا ہوتا ہے جس کو پس بھی کہتے ہیں اس کی وجہ سے آپ سے بات چیت کرتے ہوئے دوسرے لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں.

یہ سردی کے چھالے وائرس کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں، جیسا کہ کسی متاثرہ شخص کی استعمال کی ہوئی چیزوں کو ہاتھ لگانے سے یا اسے چومنے سے دوسرے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں.

سردی کے چھالے کی علامات

  1. بخار
  2. جسم میں درد
  3. منہ میں درد کا احساس
  4. گلے میں انفیکشن

بخار

جب آپ کو بخار ہو تو آپ دیکھیں گے کہ ایک چھالا آپکے چہرے پر نمایاں ہو گا جس کو بخار کا چھالا بھی کہتے ہیں، یہ بخار کی نشانی بھی سمجھا جاتا ہے.

جسم میں درد

جی ہاں، سردی کے چھالے کی یہ علامت بھی ہے کہ آپ کے جسم میں بہت درد رہتی ہے جبکہ دوسری طرف آپ دن میں بہت کام کرتے ہوں لیکن نہ کر پائیں تو یہ بھی بخار کے چھالے کی علامات میں سے ایک ہے.

منہ سے تکلیف دہ احساس

کبھی کبھی یہ منہ میں بہت سے انفیکشن بھی کر دیتا ہے جیسے کہ مسوڑھوں میں سوجن اور ان میں سے خون آنا. کچھ مریضوں میں تو زبان کی سوجن بھی ہو جاتی ہے.

گلے میں انفیکشن

اگر آپ کے گلے میں میں کافی عرصے سے درد ہے تو محتاط ہو جائیں کیونکہ یہ سردی کے چھالے کی علامت ہے. اسکے علاوہ اگر آپ کے ٹانسلز میں سوجن ہو اور آپکو کھانے پینے میں مشکل محسوس ہو تو یہ بھی سردی کے چھالے کی علامت ہے. اس صورت میں جتنی جلدی ہو آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں.

سردی کے چھالے ہونے کی وجوہات

ان کے ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں.

ہارمون کی تبدیلیاں

اچانک سے ہارمون کی تبدیلی یہ چھالے ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے. اگر آپ کو یہ ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے ہو تو آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ کچھ عرصے میں ٹھیک ہو جاتا ہے.

پریشانی اور دباو

کچھ لوگوں کو سردی کے چھالے ذہنی دباو یا پریشانی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں.

موسمی تبدیلیاں

گرمی کے موسم کے بعد سے اچانک موسم میں تبدیلی بھی ان چھالوں کی بڑی وجوہات ہیں, اس قسم کی موسمی تبدیلیاں بھی اس چھالوں کی وجہ بنتی ہیں، لہذا آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0