زمرہ آرکائیو: آج کی ٹپ

  • 0
سیاہ دھبوں

چہرے سے سیاہ دھبے دور کریں

لیموں کا ایک ٹکڑا لیں اور اس پر ایک چمچ چینی ڈال لیں. اب متاثرہ حصّے پر لیموں کے اس ٹکڑے کو رگڑیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں. اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں. آپ چھاچھ کا بھی استمعال کر سکتے ہیں. تھوڑی سی چھاچھ لیں اور روئی کی مدد سے اسے چہرے پر لگایئں. اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو آپ چھاچھ میں لیموں بھی شامل کر سکتے ہیں. اچھے نتائج کے لئے اس عمل کو ہفتے میں دو بار دوہرایئں.

ایپل سائڈر سرکہ بھی جلد کے مسائل کے لئے بہت مؤثر ہے. سیب کے سرکے میں برابر مقدار منرل پانی شامل کر کے جلد پر لگایئں اور چند منٹوں کے بعد چہرہ دھو لیں. بہترین نتیجے کے لئے اس عمل کو روزانہ کریں.


  • 0
اناناس فوائد

صحت مند زندگی کے لئے انناس کے فوائد

پھل اور سبزیوں کا استمعال آپکی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے. انناس آپکو دمہ کی بیماری سے بچاتا ہے. یہ صحت مند مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے. روزانہ ایک انناس کے ٹکڑے کو کھانے سے آپکی جلد خوبصورت اور صحت مند ہوتی ہے.

اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے.

انناس میں موجود وٹامنC کینسر کو تشکیل دینے والے خلیات کی پیداوار کو روکتا ہے.


موسم سرما کی بیماریاں

موسم سرما میں انفیکشن (علاج)

میں سردیوں کے موسم بہت سے وائرس اور بیکٹیریا انسانی جسم پر حملوں سے ہیں. یہ وائرس اور بیکٹیریا بہت سے اسباب موسمی امراض پنڈ سمیت, فلو, گلے کی سوزش, خشک جلد, سرد ہاتھ اورجوڑوں کا درد. یہ وائرس اور بیکٹیریا ایک شخص سے دسرے شخص میں بآسانی منتقل ہو جاتے ہیں, جیسے کہ ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے.

اسلئے بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے گرم کپڑے پہنیں. ہمیشہ ہاتھ دھو کر کھانا کھایئں. باہر جانے سے پہلے خود کو ڈھانپ کر جایئں. اپنے کھانے میں گرم یخنی کا استمعال کریں. موسم سرما میں ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں جیسا کہ ٹھنڈا جوس یا آئسکریم وغیرہ. جوڑوں سے درد کے علاج کے لئے گرم پانی سے نہایئں.


ہاتھ کی دیکھ بھال

موسم سرما میں سفید اور نرم ہاتھ حاصل کریں

خوبصورت ہاتھ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے. موسم سرما میں آپکو اضافی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ خشک ہوا آپکی جلد کو روکھا بنا دیتی ہے. گرم پانی سے ہاتھ نہ دھویئں. روزانہ اپنے ہاتھوں کو موسچرائز کریں. جب باہر جایئں اپنے ہاتھوں پر دستانے پہن کر جایئں. اپنی جلد کو ہائدریٹ رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں.

ہفتے میں ایک مرتبہ اپنے ناخن فائل کریں. اسکے علاوہ زیتون کے چند قطرے لے کرہفتے میں دو بار اپنے ہاتھوں کا مساج کریں. گلاب کے عرق, گلیسرین اور لیموں کو مکس کر کے ایک مرکب بنایئں. رات کو سونے سے پہلے اسکو اپنے ہاتھوں پر لگایئں. یہ مرکب آپکے ہاتھوں کو نرم اور ملائم بناۓ گا.


  • 0
آلو کے فوائد

آلو کے فوائد

آلو کی صحت کے فوائد: آلو وٹامنC اورB6 سے بھرپور ہوتے ہیں. اس میں فائبرز کی خاص مقدار شامل ہوتی ہے, جو خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے, جس وجہ سے دل کی بیماری ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے. اس میں موجود آئرن ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے.

آلو انرجی میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ کاربوہائڈریٹ اور پروٹین کو توڑ کر امینو ایسڈ اور گلوکوز میں تبدیل کر دیتا ہے . آلو میں وٹامنB6 دماغ اور اسکے نظام کو صحت مند بناتا ہے.


پیٹ پوچ

پیٹ کی بڑھتی پوچ کو کیسے کم کیا جاۓ

صحت مند خوراک کھانے کی کوشش کریں جس میں پھل اور سبزیاں شامل ہوں. زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں کیوں کہ پانی آپکے جسم سے اضافی چربی کو نکال دیتا ہے جسکو ہم ٹاکسن بھی کہتے ہیں. ایسے مشروبات کا استمعال نہ کریں جن میں چینی شامل ہو.

پیٹ کی پوچ کو کم عرصے میں ختم کرنے کے لئے ورزش بہت اہم ہے . لہٰذا سیڑھیاں چڑھیں اور رسی کودیں. صحت سے بھرپور ناشتہ کریں. فاسٹ فوڈ یا ایسے کھانے جن میں چکنائی کی بہت مقدار شامل ہوتی ہے وہ نہ کھایئں .


رات کے وقت بال نگہداشت

صحت مند بالوں کے لئے رات کے وقت دیکھ بھال

جلد کی طرح بالوں کو بھی اضافی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے. یہاں آپ رات کے وقت چند تدابیر اپنا کر اپنے بالوں کا خیال رکھ سکتی ہیں. آپ گیلے بال نہ لے کر سویئں, کیوں کہ تکیے میں بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں . لہٰذا گیلے بالوں کی وجہ سے آپکے سر میں انفیکشن اور خشکی بھی ہوسکتی ہے.

جب آپ سونے لگیں تو اپنے بالوں کو نہ باندھیں. یہ بالوں کی جڑوں کے لئے نقصان دہ ہے. اسلئے آپ انکو ڈھیلا باندھیں. سونے سے پہلے بالوں میں زیادہ کنگھی بھی نہ کریں. بال کھلے چھوڑ کر بھی مت سویئں, کیوں کہ ایسا کرنے سے آپکے بال گریں گے لہٰذا ڈھیلی چوٹیا بنا کر سویئں.


  • 0
انار کے فوائد

صحت کے لئے انار کے فوائد

انار پھلوں میں بہت ہی زیادہ صحت سے بھرپور پھل ہے. ایک گلاس انار کے جوس کا آپکو وٹامنA،, C & E کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ بھی فراہم کرتا ہے. اسے صحت مند پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے. یہ مندرجہ ذیل بیماریوں سے آپ کو بچانے مدد کرتا ہے.

  • دل کے امراض
  • بلڈ پریشر
  • کینسر سے
  • برے نظام انہضام سے
  • انیمیا
  • گٹھیا اور جوڑوں کا درد
  • بیکٹیریل انفیکشن

گلے کی سوزش

گلے کی سوزش کے لئے علاج

سردیوں میں خشک ہوا, ہوا کی آلودگی, سردی اور فلو کی کچھ وجوہات ہیں گلے کی سوزش. گرم پانی یا چائے میں شہد ملائیں اور اسے پیئں. گرم پانی لیں اور اس میں نمک ملا لیں . اب اس پانی سے غرارے کریں, اس عمل کو دن میں 3 مرتبہ دوہرایئں.

لہسن کا ایک جوا لیں اور اسکو دو حصّوں میں کاٹ لیں. اب اس کا ایک ٹکڑا لی کر چوس لیں. یہ فوری طور پر آپکے گلے کو آرام دے گا.


سیاہ گردن

سیاہ گردن کو سفید بنانے کے لئے گھریلو علاج

گردن جسم کا وہ حصّہ ہے جہاں بہت زیادہ گرد جمع ہوتی ہے, آلودگی اور پسینے کی وجہ سے گردن سیاہ ہو جاتی ہے. لہٰذا لیموں ایک بہترین صفائی کرنے والا مرکب ہے. یہ آپکی سیاہ جلد کو صاف کرنے میں بہت فائدہ مند ہے. لیموں کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے اپنی گردن پر ملیں. اور اسے چھوڑ دیں 10 منٹ اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد اپنی گردن دھو لیں. بہتر نتائج کے لئے روزانہ اس عمل کو جاری رکھیں.

آپ بادام اور دودھ کا گاڑھا پیسٹ بھی بنا سکتے ہیں. اس پیسٹ کو گردن کے آگے اور پچھلے حصّے پر بھی لگا سکتے ہیں. اسے ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں. مطلوبہ نتائج کے لئے ہفتے میں دو سے چار مرتبہ اس عمل کو دوہرایئں.


0
0
0
0