زمرہ آرکائیو: بیوٹی ٹپ

  • 0
رات کے وقت بال نگہداشت

صحت مند بالوں کے لئے رات کے وقت دیکھ بھال

جلد کی طرح بالوں کو بھی اضافی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے. یہاں آپ رات کے وقت چند تدابیر اپنا کر اپنے بالوں کا خیال رکھ سکتی ہیں. آپ گیلے بال نہ لے کر سویئں, کیوں کہ تکیے میں بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں . لہٰذا گیلے بالوں کی وجہ سے آپکے سر میں انفیکشن اور خشکی بھی ہوسکتی ہے.

جب آپ سونے لگیں تو اپنے بالوں کو نہ باندھیں. یہ بالوں کی جڑوں کے لئے نقصان دہ ہے. اسلئے آپ انکو ڈھیلا باندھیں. سونے سے پہلے بالوں میں زیادہ کنگھی بھی نہ کریں. بال کھلے چھوڑ کر بھی مت سویئں, کیوں کہ ایسا کرنے سے آپکے بال گریں گے لہٰذا ڈھیلی چوٹیا بنا کر سویئں.


  • 0
سیاہ گردن

سیاہ گردن کو سفید بنانے کے لئے گھریلو علاج

گردن جسم کا وہ حصّہ ہے جہاں بہت زیادہ گرد جمع ہوتی ہے, آلودگی اور پسینے کی وجہ سے گردن سیاہ ہو جاتی ہے. لہٰذا لیموں ایک بہترین صفائی کرنے والا مرکب ہے. یہ آپکی سیاہ جلد کو صاف کرنے میں بہت فائدہ مند ہے. لیموں کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے اپنی گردن پر ملیں. اور اسے چھوڑ دیں 10 منٹ اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد اپنی گردن دھو لیں. بہتر نتائج کے لئے روزانہ اس عمل کو جاری رکھیں.

آپ بادام اور دودھ کا گاڑھا پیسٹ بھی بنا سکتے ہیں. اس پیسٹ کو گردن کے آگے اور پچھلے حصّے پر بھی لگا سکتے ہیں. اسے ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں. مطلوبہ نتائج کے لئے ہفتے میں دو سے چار مرتبہ اس عمل کو دوہرایئں.


  • 0
men's beauty

مردوں کے لئے بیوٹی ٹپس

عورتوں کی طرح ہر مرد بھی خوبصورت اور جوان دیکھنا چاہتا ہے. لیکن اس مقصد کے لئے آپکو اپنی خوبصورتی اور طرز زندگی کے لئےتھوڑی سی محنت اور توجہ کی ضرورت ہے. موسمی اثرات سے اپنی جلد کی حفاظت کے لئے, دہی اور شہد کا پیسٹ بنایئں. اسے اپنے چہرے پر لگایئں اور 15 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. یہ عمل ہفتے میں تین سے چار بار دوہرایئں.

اسکے علاوہ آپ بھیگے ہوئے بادام لیں اور انکو پیس لیں, اب دہی لیں اس میں یہ پسے ہوئے بادام اور ایک چٹکی ہلدی کی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں. یہ بہت موثر پیسٹ ہے اور آپکے چہرے سے مردہ خلیات کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے. اپنے چہرے اور گردن پر یہ پیسٹ لگا لیں اور 20 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. اس کے بعد پانی سے چہرہ دھو لیں.


  • 0
سفید دانت حاصل کریں

سفید دانت گھر پر حاصل کریں

ہر کوئی سفید دانت چاہتا ہے لیکن ان پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے انکی سفید وقت کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے. یہاں کچھ گھریلو تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ سفید دانت حاصل کر سکتے ہیں. دو چاۓ کے چمچ میٹھا سوڈا اور چند قطرے لیموں کا جوس لے کر اسکا پیسٹ بنا لیں. اس پیسٹ کو اپنے دانتوں پر لگایئں اور ایک منٹ کے لئے چھوڑ دیں. پھر صاف پانی سے دھو لیں.

آپ سٹرابیری، لیموں اور نمک, کا بھی پیسٹ بنا سکتے ہیں. اس پیسٹ کو اپنے دانتوں پر لگایئں اور 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. پھر پانی سے کلی کر لیں. یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں.


  • 0
سیاہ دھبوں سے چھٹکارا

سیاہ دھبوں سے چھٹکارا حاصل کریں

یہ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں میں بہت عام مسئلہ ہے. آپ آسانی سے گھر میں اس مسئلہ کا علاج کر سکتے ہیں. ایک آلو لے کر اسکا پیسٹ بنا لیں, متاثرہ حصّے پر لگایئں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. آپ اس علاج سے بہتر نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں.

روزانہ اپنی خوراک میں پھل اور سبزیوں کو شامل کریں, یہ بھی آپکے چہرے سے داغ دھبے دور کریں گی اور ساتھ ہی آپکا خون بھی صاف کریں گی. ہلدی بھی سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے, ٹماٹر جوس میں, ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کر کے مکسچر بنا لیں. اس مکسچر کو چہرے پر لگایئں اور پندرہ منٹ کے بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں.


سردیوں میں سفید جلد

موسم سرما میں گوری جلد حاصل کریں

سردیوں کے موسم میں جلد خشک اور روکھی ہوجاتی ہے. آپکو اپنی جلد کی بہت زیادہ حفاظت کی ضرورت ہے. سردیوں میں ہربل صابن کا استمعال کریں یہ آپکی جلد کو صاف کرتا ہے. آلو کا ایک قتلہ لیں اور اسے چہرے پر اچھے سے مساج کریں, یہ جلد کو صاف اور چمکدار بناتا ہے.

پودینے کی پتیوں کو پیس لیں اور گلاب کے عرق میں شامل کر کے چہرے پر لگایئں، یہ آپکی رنگت گوری کرے گا. جلد کو خشک ہونے سے بچایئں, چہرہ دھونے کے بعد اس پر موسچرائزر لگایئں . روزانہ موسچرائزر کا استمعال آپکی جلد کو صحت مند, چمکدار اور ہموار بناتا ہے.


  • 0
خشک جلد کی دیکھ

خشک جلد کی دیکھ بھال

خشک جلد کی دیکھ بھال: چکنی جلد کی طرح, خشک جلد کو بھی اضافی حفاظت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے. اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھویئں. اپنی جلد کو ایک اچھے موسچرائز کا استمعال کرتے ہوئے موسچرائز کریں. شہد کا فیس پیک اپنے چہرے پر لگایئں, یہ آپکی جلد کو نرم اور ملائم بناۓ گا. اپنے چہرے پر شہد لگایئں اور دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں. پھر نیم گرم پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں.

انڈے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں . انڈے کی سفیدی اپنے چہرے پر لگایئں اور پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں اسکے بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں. خشک جلد کے لئے آم بہت فائدہ مند ہے. آم کا پیسٹ بنایئں اور اس میں چند قطرے زیتون کے تیل کے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں. اس فیس پیک کو چہرے پر لگایئں اور دس منٹ کے بعد دھو لیں.


چکنی جلد

موسم سرما میں چکنی جلد کے لئے گھریلو ٹوٹکے

کے چکنی جلد آپ کو آپ کی جلد پر اضافی توجہ ڈال, چکنی جلد کو اضافی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ یہ جلد پر بہت زیادہ مقدار میں چکنائی پیدا کرتی ہے اور ماحول کی آلودگی سے مٹی کے زارت چہرے پر جما دیتی ہے. سب سے پہلے ہفتے میں دو مرتبہ جلد کے مساموں تک اندر سے صفائی کریں. اسے exfloiting بھی کہتے ہیں. اس عمل سے جلد کی اندر تک جمع ہوئے مردہ خلیات اور مٹی صاف ہوجاۓ گی.

پٹرولیم جیلی کو بھی چہرے پر لگایئں اسے بھی خشک جلد کی طرح موسچرائز رکھیں اسکے علاوہ tea tree تیل بھی جلد پر لگایئں. موسم سرما میں طویل اور گرم شاور سے گریز کریں, یہ نہ صرف آپکی جلد کو رکھا بناۓ گا بلکہ جلد پر اضافی چکنائی بھی پیدا کرے گا. اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں شامل کریں.


  • 0
پھٹے ہیلس کا علاج

پھٹی ایڑھیوں کا علاج

پھٹے ہیلس کا علاج: کیلے میں موسچرایزنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں . کیلے کو پیس کا اسکا پیسٹ بنا لیں اور اسے ایڑھی کے متاثرہ حصّے پر لگایئں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں . اس عمل کو ایک ہفتے تک دوہرایئں، اس سے پھٹی ایڑھیاں نرم ہو جایئں گی .

آپ ان پر زیتون کا تیل بھی لگا سکتی ہیں یہ بھی آپکو مثبت نتیجہ دے گا . اسکے علاوہ زیتون کے تیل کے چند قطرے لیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس کو ایک جار میں محفوظ کر لیں اور ہر رات سونے سے پہلے اس آمیزے کو ایڑھیوں پر استمعال کریں . اپنے پاؤں کو صاف رکھیں اور ہر ہفتے کے بعد پیڈیکیور کریں اور مردہ خلیات صاف کرتے رہیں.


پھٹے ہونٹ بچیں

سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کے حفاظت

اپنا چہرہ دھونے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر لپ بام لگایئں , صابن میں موجود سخت اجزا آپکے ہونٹوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں . اپنے ہونٹوں پر بادام کا تیل لگایئں , اس میں موجود وٹامنA اور وٹامنE آپکے ہونٹوں کو موسچرائز کرتے ہیں .

اگر آپکے ہونٹ پھٹنا شروع ہوگئے ہیں تو ان پر ایلوویرا لگایئں , اسکا استمعال درد سے نجات دلواۓ گا اور چھوٹے زخموں کو بھی ٹھیک کرے گا . اپنے چہرے کو سردیوں میں سکارف کی مدد سے ڈھانپیں . پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں کیوں کہ یہ آپکے ہونٹوں کو خشک ہونے سے بچاۓ گا .


0
0
0
0