ہربل چائے کا فائدہ

  • 0
ہربل چائے کے فوائد

ہربل چائے کا فائدہ

جڑی بوٹیوں کی چائے کے کئی بینیفٹ بھی ہیں. ہربل چاۓ مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں سے مل کر بنتی ہے .
ہربل چاۓ کے بے شمار فوائد ہیں، جیسا کہ یہ بہت کم کیلوریز رکھتی ہے.
ہر بوٹی مختلف خصوصیات اور فوائد پر مشتمل ہے. لہذا ہر

ہر جڑی بوٹی ایک دوسرے سے مختلف ہے. ہر ہربل چاۓ کی ساخت اور ذائقہ دوسرے سے بلکل منفرد ہوتا ہے.

ہر ہربل چاۓ کا رنگ اور مہک دوسری سے مختلف ہے، اور اس بات کا انحصار ان جڑی بوٹیوں پر ہے جو اسکو بنانے کے دوران استمعال کی جاتی ہیں.

سبز چائے

میرا نہیں خیال کہ اس دنیا میں کوئی ایسا انسان ہو جو سبز چاۓ سے نہ واقف ہو. یہ چاۓ کی بہت ایک عام سی قسم ہے. یہ دنیا کے ہر کونے میں استمعال کی جاتی ہے. سبز چاۓ میں بہت بڑی تعداد میں انٹی اکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں. یہ وزن کم کرنے کے لئے خصوصی استمعال ہوتی ہے. اور کچھ لوگ اسکو کولیسٹرول کم کرنے کے لئے پیتے ہیں.

کیمومائل

بے شک یہ چاۓ باقی گرم مشروبات میں بہت اہمیت کی حامل ہے. یہ دوسری بیماریوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے جسے کہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی پی جاتی ہے. یہ معدے کی بیماریوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے جیسے کہ قبض کے دوران اسکو خصوصاً استمعال کیا جاتا ہے. یہ نیند کی زیادتی کو بھی دور کرتی ہے, اگر آپکو نیند میں کسی قسم کی پریشانی ہے تو اسکو ہر رات کھانے کے بعد پیئیں.

ادرک اور پودینے کی چاۓ

دوسری ہربل چاۓ کے درمیان اس چاۓ کا الگ ہی ذائقہ ہے. یہ آپکے جسم اور قوت مدافعت پر انٹی سیپٹیک اثرات رکھتی ہے. یہ پیٹ کے جراثیم مارنے میں بھی بہت فائدہ دیتی ہے. اس کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ پیٹ کے کیڑے مارنے میں مدد کرتی ہے چاہے وہ پن ورم ہوں یا فلیٹ ورم, ادرک انھیں زندہ نہیں رہنے دیتا.

پودینے کی چاۓ

اس چاۓ کی بہت اچھی مہک ہوتی ہے جو اردگرد کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے. اسکے بھی بہت سے فوائد ہیں سب سے اہم ایک یہ ہے کہ یہ آپکے معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے. اگر اوپر ذکر کی گئی بیماریوں میں سے کسی بھی ایک بیماری کا آپکو سامنا ہے تو میرا یکین مانیں پودینے کی چاۓ بہترین حل ہے. روزانہ ایک کپ بھر کر پودینے کی چاۓ پینی چاہیے.

لیمن گراس

اسکا استمعال قدیم زمانے سے ہوتا آرہا ہے. یورپ کے لوگ اسے بیماریوں سے نجات کے لئے استمعال کرتے ہیں. کچھ افریقن لیموں گراس کو کھانے میں ذائقے کے طور پر استمعال کرتے ہیں. یہ کینسر کے خلیات کے علاج میں بہت مفید ہے. یہ کینسر کے نقصان دینے والے خلیات کو ختم کرتی ہے اور انھیں مزید بڑھنے سے بھی روکتی ہے.

الائچی کی چائے

اسکی بہت میٹھی سی مہک ہوتی ہے جو آپکو دیوانہ بنا دیتی ہے. اس چاۓ کا حیرت انگیز ذائقہ ہوتا ہے. اس چاۓ کا ایک فائدہ یہ ہے کہ گلہ خراب ہو یا خراش ہو اسکو پینے سے انکا علاج کیا جا سکتا ہے. لہٰذا یہ چاۓ سردی لگ جانے کی صورت میں اور کھانسی سے نجات کے لئے بہت موثر ہے. اسکے علاوہ ہربل چاۓ آپکے دن کو بہت اچھا بنا دیتی ہیں.

اپنے باورچی خانے کو ان مختلف ہربل چاۓ کے ساتھ بھر لیں اور ہفتے کے ہر دن مختلف چاۓ سے لطف اندوز ہوں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0