6 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھانے والی بری عادات
قسم : مردانہ & زنانہ
ذیابیطس ایک عام بیماری ہے جس کے ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی البتہ یہ مریض کی کوتاہی کی وجہ سے ہوتی ہے. ذیابیطس کے مریض ذیابیطس ہونے کے ذمےدار خود ہوتے ہیں. یہاں ہم کچھ عام عادات کا ذکر کریں گے جو ذیابیطس ہونے کی عام وجوہات ہیں.
کافی اور چائے سے گریز کریں
نارمل روٹین میں چائے یا کافی پینا کوئی بری عادت نہیں ہے. ایک تحقیق کے مطابق کافی اور چائے آپکو ذیابیطس ہونے سے بچا سکتے ہیں. یہ ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہیں. ایک صحت کی خبر کے مطابق غذائی ماہرین نے بتایا ہے کہ 6 کپ کافی یا چائے کے آپکی ذیابیطس کے خطرے کو 38 فیصدکم کر سکتے ہیں. چائے اور کافی میں موجود عناصر آپکے جسم میں موجود اضافی انسولین کو کم کرتے ہیں. یہ دونوں مشروبات گوکوز میٹابولزم کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں. یہ مشروبات گلوکوز کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں.
دیر تک جاگتے رہنا
اگر آپ رات دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو آپ دیابیطس کے خطرے کو دعوت دے رہے ہیں. ایک حالیہ صحت کی رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ دیر 7 یا 8 گھنٹے جاگنے سے آپکو ذیابیطس کا خدشہ ہو سکتا ہے. ٹیلی وژن اور موبائل سے آنے والی مصنوعی روشنیوں اور کرنوں کی وجہ سے انسولین کی پیداوار اور کارکردگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے. یہ خون میں موجود شوگر کی مقدار پر بھی اثر ڈالتی ہے.
کھانے میں بائیوٹک کی کمی
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر برے بیکٹیریا کی تعداد اچھے بیکٹیریا سے زیادو ہو جائے تو آپکو ذیابیطس کا خطرہ ہو سکتا ہے. بیکٹیریا کی مقدار جسکو بائیوٹک بھی کہتے ہیں، کھانا ہضم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے. بائوٹک کی کمی سوزش اور ذیابیطس کی خطرناک صورت حال کی وجہ بنتی ہے. دہی اور پنیر ان بائیوٹک سے بھرپور ہوتی ہیں.
سورج کی روشنی سےگریز
یہ بات سچ ہے کہ سورج کی خطرناک شعا ئیں صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہوتی، لیکن اگر سورج کی شعائیں نا لی جائیں تو بھی آپکو ذیابیطس کی بیماری ہو سکتی ہے. کیونکہ سورج سے پرہیز آپکے جسم میں وٹامن D کی کمی کر دیتا ہے جو ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں. جسم میں موجود وٹامن D جگر کے کام کو بہتر بناتی ہے اور انسولین کی پیداوار میں مدد کرتی ہے.
فارغ بیٹھنا
فارغ بیٹھنا اور کوئی کام نا کرنے سے جگر میں چربی کی مقدار بڑھتی ہے اور جس وجہ سے انسولین کی سطح بھی متاثر ہوتی ہے.
ناشتہ نا کرنا
اگر آپ روزانہ ناشتہ نہیں کرتے تو ایسا کرنے سے آپکے جسم میں انسولین کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور یہ ذیابیطس ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے. ناشتہ نا کرنے سے انسولین بہت بری طرح متاثر ہو جاتی ہے. اس کے بعد خون میں موجود شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس پر قابو پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے.
کاربونیٹیڈ مشروبات
سوڈا اور کاربونیٹیڈ مشروبات چینی اور فاسفورس سے بھرپور ہوتی ہیں یہ خون میں چینی کی سطح کو بڑھاتی ہیں جس وجہ سے انسولین کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے. لہذا آپ کو ضرورت سے زیادہ ایسے مشروبات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے.