مہینہ: جنوری 2017

  • 0


  • 0


  • 0


اپنے میٹابولزم کو بڑھائیں

بہترین 5 کھانے جو آپکے میٹابولزم کوبڑھانے میں مدد کرتے ہیں

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں میٹابولزم میں فروغ وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے. بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لئے مختلف ڈائٹ پلان اپناتے ہیں اور خوراک میں مختلف چیزوں کا استعمال کرتے ہیں. یہاں بےشمار کھانے اور پھل بتائے گئے ہیں جو آپکے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد کریں گے, بہترین 5 کھانے کی اشیاء مندرجہ ذیل ہیں:

  • پھل جو کہ چینی اور کاربوہائیڈریٹ کی سطح میں کم ہوتے ہیں یہ بہت مفید ہوتے ہیں. تربوز, avocado ان پھلوں کی مثالیں ہیں.
  • دلیا بھی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ فائبرز سے بھرپور ہوتے ہیں اور میٹابولزم کو بھی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں.
  • ادرک میں بھی میٹابولزم کو بڑھانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں, یہ زیادہ تر ان مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے جو وزن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں.
  • بادام فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں اور میٹابولزم میں اضافے کی وجہ بنتے ہیں.
  • بلیک کافی بھی آپکے میٹابولزم میں اضافے کی شرح کا باعث بنتی ہے. کافی میں موجود کیفین آپکے خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے.

گردن کی درد

گردن کی درد سے کیسے آرام حاصل کیا جائے

ہر تیسرے شخص میں یہ عام مسئلہ ہے. مریض کی ہڈیوں, اعصاب اور پٹھوں میں درد محسوس ہوتی ہے. سارا دن کام کرنے کے بعد لوگوں کی گردن میں درد شروع ہو جاتا ہے. اس درد کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ زیادہ وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں اور لمبے عرصے کے لئے اپنی گردن کو مسلسل ایک ہی جگہ رکھتے ہیں. ایسا کرنے سے گردن کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور جب آپ پیچھے کی جانب دیکھنا چاہتے ہیں آپ درد محسوس کرتے ہیں. زیادہ تر لوگ اس درد کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنہ بھی کرتے ہیں. یہاں میں کچھ علاج تجویز کر رہی ہوں جن پر عمل کر کے گردن کی درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں.

  1. کچھ لمحوں کے بعد اپنی گردن کو ہلائیں, یہ عمل آپکو گردن کے اکڑنے سے بچائے گا.
  2. برف کے چھوٹے ٹکڑے لیں اور متاثرہ حصے پر ان سے مساج کریں 2 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں.
  3. جب آپکو درد محسوس ہو ہلکی سی ورزش شروع کر دیں, اوپر نیچے اور دائیں بائیں دیکھیں.
  4. اپنے بیڈ پر سیدھا لیٹیں اور اور تکیے کے بغیر سونے کی کوشش کریں.
  5. اپنی ہتھیلی پر نیم گرم زیتون کا تیل لیں اور گردن کے پٹھوں پر مالش کریں.
  6. تولیے کو چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے سیب کے سرکے میں بھگو لیں, اب تولیے کے اس چھوٹے ٹکڑے کو درد کی جگہ پر رکھیں اور 1 گھنٹہ کے لئے چھوڑ دیں.

  • 0


0
0
0
0